30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
الی قینۃ لیستمع منھا صب اﷲ فی اذنیہ الآنك یوم القٰیمۃ[1]۔ |
گویّا کے پاس بیٹھ کر اس کاگانا سنے تو اﷲ تعالٰی قیامت کے دن اس کے دونوں کانوں میں پگھلاہواسیسہ ڈال دے گا۔(ت |
چوتھی اور پانچویں حدیث میں ہے:
|
عن جابر وعبدالرحمٰن بن عوف رضی اﷲ تعالٰی عنہما عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قال نھیت عن صوتین احمقین فاجرین[2] وقداستقصینا علٰی تخاریجھا فی اکثر من خمسین حدیثا،اوردناھا فی رسالتنا اتم المعارف فی حق المعازف وباﷲ التوفیق۔ |
حضرت جابر اور حضرت عبدالرحمن ابن عوف حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام سے روایت کرتے ہیں(اﷲ تعالٰی ان دونوں سے راضی ہو)کہ آپ نے ارشادفرمایا کہ"مجھے دونادان بدکارآوازوں سے روك دیاگیا۔پچاس سے زائد حدیثوں کی تخریج کرنے میں ہم نے انتہائی کوشش کی جنہیں ہم اپنے رسالہ"اتم المعارف فی حق المعازف"(معرفت کی باتوں کاپورا ہونا آلاتِ ساز کے مٹانے میں)لائے ہیں،اور اﷲ تعالٰی ہی بہترکارسازہے۔(ت) |
تونظر کی روک،کان کے حرام کوکیونکر حلا ل کردے گی،اس کی نظیر یہی ہوسکتی ہے کہ کہاجائے اجنبیہ کوگلے لگانا حلال ہے جبکہ بوسہ نہ لے یامحل بوسہ کو رومال سے چھپالے یا اس کابوسہ لیناجائز ہے جبکہ گلے نہ لگائے۔صوت فتنہ کی تحریم فتنہ نظر پر موقوف ہوتومزامیر کاسننا مطلقًا فی نفسہٖ حلال ہوجائے کہ ان کی طرف نظرکسی کے نزدیك منع نہیں بلکہ انصافًا منع نظر کے ساتھ سماع،افساد حال وتشویش خیال میں ابلغ ہوگا فان الانسان حریص علی مامنع(انسان کو جن کاموں سے روکاجائے ان کے کرنے کی وہ حرص رکھتاہے۔ت)نفس شیئ مبذول کی طرف اتنا نہیں کھینچتا جتناممنوع کی جانب،ولہٰذا بندگان نفس کو نظر اجنبیہ میں نظرحلیلہ سے زیادہ لذت آتی ہے اگرچہ حلیلہ احسن واجمل ہو ولہٰذا زنان فواحش باآنکہ خودامالہ وجذب میں سعی کرتی ہیں بعد انجذاب تمنع وخودداری کا تصنع دکھاتی ہیں کہ منع اجلب للشوق ہے۔حضرت شیخ سعدی قدس سرہ فرماتے ہیں: ؎
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع