30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اجنبیہ سے خلوت،نظر،مس،معانقہ،تقبیل اس لئے حرام ہوئے کہ دواعی ہیں۔
(۲)دواعی کے لئے مستلزم ہوناضرورنہیں ہزارہاخلوت ونظر بلکہ بوس وکنار واقع ہوتے ہیں اور مدعو الیہ یعنی زنا واقع نہیں ہوتا۔
|
قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم والفرج یصدق ذٰلك اویکذب بہ رواہ الشیخان[1] وابوداود والنسائی عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشادفرمایا شرمگاہ اس کی تصدیق یاتکذیب کرتی ہے۔اس کو بخاری،مسلم،نسائی اور ابوداؤد نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی روایت سے بیان فرمایا۔(ت) |
(۳)نہ حرمت دواعی وقت افضا پرمقصود ورنہ اجنبیہ سے جملہ امور مذکورہ حلال ہوں جبکہ زنا سے اجتناب کریں،
|
ولایقول بہ احد من المسلمین وانما حرمت الدواعی لکونھا دواعی والدعاء لایستلزم الافضاء۔ |
اور کوئی مسلمان اس کاقائل نہیں۔دواعی اس لئے حرام کیاگیا کہ وہ مطلوب کے لئے اسباب دعوت ہیں یعنی اس کام تك پہنچانے کے ذرائع اور وسائل ہیں،اور داعی کے لئے اس تك رسائی لازم نہیں۔(ت) |
(۴)شرع مطہر مظنہ پرحکم دائرفرماتی ہے اس کے بعد وجودمنشاء حکم پرنظرنہیں رکھتی کما عرف فی رخص السفر وغیرھا(جیسا کہ سفروغیرہ کی رخصتوں سے معلوم ہوا۔ت)
(۵)احکام فقہیہ میں غالب کالحاظ ہوتاہے نادر کے لئے کوئی حکم جدانہیں کیاجاتا،
|
صرحوا بہ فی مواضع کثیرۃ وقدنقلنا النصوص علیہ فی الکشف شافیا عن فتح القدیر وعن الدرالمختار وعن الدرالمنتقی وھو دوارفی الکتب لامطمع فیہ ان یستقصی۔ |
ائمہ کرام نے متعدد اوربکثرت مقامات پراس کی صراحت فرمائی ہے،اور ہم نے"الکشف شافیا"میں اس پرنصوص ذکر کئے ہیں جوفتح القدیر،درمختار اور الدرالمنتقی وغیرہ کی عبارات پرمشتمل ہیں،اور وہ کتب متعددہ میں دائرہیں پس ان کے لئے یہ توقع نہیں کہ اس کا استقصا کیاجاسکے(ت) |
[1] صحیح البخاری کتاب القدر باب قول اﷲ وحرام علی قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۹۷۸،صحیح مسلم کتاب القدر باب قدرعلی ابن آدم حظہ من الزنا الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۳۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع