دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

 

ممانعت ہے لہٰذا مزامیر کے ساتھ قوالی کرنا اس سے زیادہ اشداورممنوع ہے اھ باختصار(ت)

مسلمانو! جوائمہ طریقت اس درجہ احتیاط فرمائیں کہ تالی کی صورت کوممنوع بتائیں وہ اور معاذاﷲ مزامیر کی تہمت ﷲ انصاف کیسا ضبط بے ربط ہے۔اﷲ تعالٰی اتباع شیطان سے بچائے اور ان سچے محبوبان خدا کاسچا اتباع عطافرمائے اٰمین الٰہ الحق اٰمین بجاھھم عندك اٰمین والحمد ﷲ رب العالمین(آمین،اے سچے معبود! تیری بارگاہ میں جو ان کامقام ومرتبہ ہے اس کے طفیل دعا قبول فرما۔اور سب تعریف اس خداکے لئے ہے جو تمام جہانوں کاپروردگار ہے۔ت)کلام یہاں طویل ہے اور انصاف دوست کو اسی قدرکافی،واﷲ الہادی،واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۷:                                ملك بنگالہ ضلع کجھار ڈاك خانہ لکھی پور بمقام سنگرین مرسلہ جلال الدین

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شادی میں بندوقیں بغرض اعلان چھوڑنا جائزہے یانہیں؟ اور جس شخص نے حرام ثابت کیا بلکہ اس کے یہاں کاکھانا تك حرام قطعی ثابت کیا اس کے حق میں شرع سے کیاحکم ہے؟

الجواب:

فی الواقع نکاح میں بغرض اعلان بندوقیں چھوڑنے کی ممانعت شرع میں کہیں ثابت نہیں۔ہلال رمضان اور ہلال عید میں صدہا سال سے توپوں کے فائر کئے جاتے ہیں اس سے بھی اعلان ہی مقصود ہوتاہے اس اعلان پرشرعًا عمل کاجزئیہ ردالمحتار میں مذکورہے۔نیت ریاوتفاخر نہ فقط شادی کی بندوقوں بلکہ نماز کوحرام کردیتی ہے،رسم کااعتبار جب تك کسی فساد عقیدہ پرمشتمل نہ ہو اصل رسم کے حکم میں رہتاہے اگررسم محمودہے محمود ہے،مذموم ہے مذموم ہے،مباح ہے مباح ہے،واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۸:                ازآرہ ضلع شاہ آباد محلہ ترئی مدرسہ حنفیہ مرسلہ مولوی ظفرالدین صاحب مدرس     ۱۷جمادی الاولٰی ۱۳۳۰ھ

بشرف ملاحظہ آقائے نعمت دریائے رحمت حضور پرنورمتع اﷲ المسلمین بقائکم السلام علیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ بدعائے والامع الخیر رہ کرخواہان عافیت سرکار مع جملہ خدام ہوں رسالہ مبارك الکشف شافیا میں جوبعد تفصیل اجمال فرمایاگیاہے کہ یہاں تین چیزیں ہیں ممنوعات،معظمات،مباحات۔قسم اول کاحکم ارشاد فرمایا کہ بعینہ اصل جیسا ہے۔فونوگراف سے سننا گویانہیں بلکہ بعینہ اس مغنیہ کاگانا سننا ہے اس لئے کہ پلیٹ اور گلاس کی آواز نہیں ہوتی اگرچہ اس آواز کا بعینہ وہی آواز ہونامتبادرعبدالعقل نہیں مگر اس تمام تفصیل کے بعد جوابتدائے رسالہ شریفہ میں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن