دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

صاحبزادے اور استاذالاساتذہ شیخ الحدیث والتفسیر حضرت مولانا محمد خلیل صاحب محدث ہزاروی کے نواسے ہیں، آپ نے تمام درسیات اپنے والد گرامی سے پڑھیں فارغ التحصیل ہوتے ہی در س وتدریس سے وابستہ ہوگئے اورسالہا سال آپ نے اہلسنت کے معروف ادارے جامعہ رحمانیہ ہری پور میں بطور شیخ الحدیث تدریسی فرائض سرانجام دئے، آپ کے آباء وجداد نے ڈنکے کی چوٹ پر احقاق حق اور ابطال باطل کا فریضہ سرا نجام دیا، چنانچہ آپ کے والد گرامی حضرت مولانا قاضی محمد عبد السبحان صاحب اور برادر اکبر حضرت مولانا قاضی غلام محمود صاحب رحمۃاللہ تعالٰی علیہما کی متعد درسی وغیر درسی تصانیف ارباب علم میں معروف ہیں۔ مناظرہ و ردبدمذہبیاں خصوصا رد وہابیہ میں ان بزرگوں کی خدمات کو اہل سنت وجماعت میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتاہے۔

چوبیسویں جلد

یہ جلد "کتاب الحظروالاباحۃ" کا چوتھا حصہ ہے جو ۲۸۴ سوالوں کے جوابات اور مجموعی طورپر ۷۲۰ صفحات پرمشتمل ہے، اس جلد میں بنیادی طور پر جن ابواب کو زیربحث لایاگیاہے وہ یہ ہیں:

لہو ولعب، امربالمعروف ونہی عن المنکر، بیماری وعلاج، صحبت وموالات، محبت وعداوت، جھوٹ وغیبت وبدعہدی، ظلم وایذا، ہجران وقطع تعلق، دعوٰی، قضاء، شہادت، حسن سلوک، حقوق العباد، سوگ ونوحہ وجزع وفزع، تعزیہ داری، تشبّہ بالغیر، حقہ وپان، تصویر، جانوروں کی پرورش، نام رکھنا، خط وکتابت اور سیاسیات۔

دیگر کئی ایك ابواب سے متعلق مسائل کثیرہ پرضمناً گفتگو واقع ہوئی لہٰذا راقم الحروف نے مسائل ورسائل کی مفصل فہرست کے علاوہ مسائل ضمنیہ کی الگ فہرست بھی قارئین کی سہولت کے لئے تیارکردی ہے نیز اس جلد میں شامل مستقل ابواب سے متعلق مسائل اگرکہیں ایك دوسرے کے تحت ضمناً مندرج تھے تو ان کی فہرست ہم نے متعلقہ باب کی فہرست کے آخر میں بطور ضمیمہ ذکرکردی ہے تاکہ ان مسائل کی تلاش میں دقت وابہام پیدانہ ہو۔

انتہائی وقیع اور گرانقدر تحقیقات وتدقیقات پرمشتمل مندرجہ ذیل نو ۹ رسائل بھی اس جلد کی زینت ہیں؛

(۱) الحق المجتلٰی فی حکم المبتلٰی (۱۳۲۴ھ)
جذامی کے پاس اٹھنے بیٹھنے اور اس کی خدمت گزاری وتیمارداری کے باعث ثواب ہونے کا بیان۔

(۲) تیسرالماعون للسکن فی الطاعون (۱۳۲۵ھ)

جہاں طاعون کامرض پیداہوجائے وہاں کے باشندوں سے متعلق حکم شرعی۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن