دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 24 | فتاوی رضویہ جلد ۲۴

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۴

دلت المسألۃ علی ان الملاھی کلھا حرام حتی التغنی لضرب القضیب وکذا قول ابی حنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ ابتلیت لان الابتلاء بالمحرم یکون[1]۔

مسئلہ اس پردلالت کرتاہے کہ کھیل کود کے تمام سامان حرام ہیں حتی کہ(کسی چیزپر)کانّے کی ضرب لگاکر گانا(یہ بھی زمرہ حرمت میں داخل ہے)اور اسی طرح امام اعظم ابوحنیفہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کایہ ارشاد کہ میں اس میں مبتلا کیاگیا اس لئے کہ ابتلا حرام میں ہواکرتی ہے۔(ت)

غرض حدیث وفقہ کاحکم تویہ ہے ہاں اگرکسی کو قصدًا ہوس پرستی منظورہو تو اس کاعلاج کس کے پاس ہے کاش آدمی گناہ کرے اور گناہ جانے اقرار لائے اصرار سے باز آئے لیکن یہ تو اور بھی سخت ہے کہ ہوس بھی پالے اور الزام بھی ٹالے اپنے حرام کو حلال بنالے۔پھر اسی پربس نہیں بلکہ معاذاﷲ اس کی تہمت محبوبان خدا برسلسلہ عالیہ چشت قدست اسرارہم کے سردھرتے ہیں نہ خدا سے خوف نہ بندوں سے شرم کرتے ہیں حالانکہ خود حضورمحبوب الٰہی سیدی ومولائی نظام الحق والدّین سلطان الاولیاء رضی اﷲ تعالٰی عنہ وعنہم وعنابہم فوائد شریف میں فرماتے ہیں:مزامیر حرام ست [2](گانے بجانے کے آلات کااستعمال کرنا حرام ہے۔ت)مولانا فخرالدین زراوی خلیفہ حضورسیدنا محبوب الٰہی رضی اﷲ تعالٰی عنہما نے حضور کے زمانہ مبارك میں خود حضور کے حکم احکم سے مسئلہ سماع میں رسالہ کشف القناع عن اصول السماع تحریرفرمایا اس میں صاف ارشاد ہے کہ:

اماسماع مشائخنا رضی اﷲ تعالٰی عنھم فبریئ عن ھذہ التھمۃ وھو مجرد صوت القوال مع الاشعار المشعرۃ من کمال صنعۃ اﷲ تعالٰی۔[3]

ہمارے مشائخ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم کاسماع اس مزامیر کے بہتان سے بری ہے وہ صرف قوال کی آواز ہے ان اشعار کے ساتھ جو کمال صنعت الٰہی سے خبردیتے ہیں۔

ﷲ انصاف اس امام جلیل خاندان عالی چشت کا یہ ارشاد مقبول ہوگا یاآج کل مدعیان خامکار کی تہمت بے بنیاد ظاہرۃ الفساد ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العظیم(جس کا فساد واضح ہے۔گناہوں سے


 

 



[1] الہدایۃ کتاب الکراھیۃ فصل فی الاکل والشرب مطبع یوسفی لکھنؤ ۴/ ۴۵۳

[2] فوائد الفواد

[3] کشف القناع عن اصول السماع

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن