30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔ |
ابوداؤد،نسائی،ابن ماجہ)نے حضرات ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
مسئلہ نص شارع علیہ الصلوٰۃ والسلام سے لیاجائے گا یافقہ امام مجتہد رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے اگرنص شارع صلی اﷲ تعالٰی علیہ و سلم درکارہے تومزامیر کی حرمت میں احادیث کثیرہ بالغ بحد تواتر وارد ہیں ازانجملہ اجل واعلٰی حدیث صحیح بخاری شریف ہے کہ حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لیکونن من امتی اقوام لیستحلون الحروالحریر و الخمروالمعازف۔[1] |
ضرور میری امت میں وہ لوگ ہونے والے ہیں جو حلال ٹھہرائیں گے عورتوں کی شرمگاہ یعنی زنا اور ریشمی کپڑوں اور شراب اورباجوں کو۔ |
حدیث صحیح جلیل متصل،
|
وقد اخرجہ ایضا احمد[2] وابوداؤد وابن ماجۃ و الاسمعیلی وابونعیم باسانید صحیحۃ لامطعن فیھا وصححہ جماعۃ اخرون من الائمۃ کما قال بعض الحفاظ قالہ الامام ابن حجر فی کف الرعاع[3]۔ |
نیزامام احمد،ابوداؤد،ابن ماجہ،محدث اسمٰعیل اور ابونعیم نے اسے صحیح اسناد کے ساتھ کہ جن میں کوئی طعن نہیں اس کی تخریج فرمائی،اور ائمہ کی ایك دوسری جماعت نے اس کو صحیح قراردیا جیسا کہ بعض حفّاظ نے کہاہے،چنانچہ امام ابن حجرنے "کف الرعاع"میں فرمایا ہے(ت) |
احادیث صحاح مرفوعہ محکمہ کے مقابل بعض ضعیف قصے یامحتمل واقعے یامتشابہ پیش نہیں ہوسکتے ہرعاقل جانتاہے کہ صحیح کے سامنے ضعیف،متعین کے آگے محتمل،محکم کے حضور متشابہ واجب الترك ہے،پھرکہاں قول کہاں حکایت فعل،پھرکجا محرم کجامبیح،ہرطرح یہی واجب العمل،اسی کوترجیح،اور اگرفقہ مطلوب ہے تو خودامام مذہب امام اعظم امام الائمہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کا ارشاد اور ہدایہ جیسی اعلٰی درجہ معتمد کتاب کا ارشاد کافی ووافی:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع