30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
اکذب الحدیث،رواہ الائمۃ مالک[1] والشیخان وابو داؤد والترمذی عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
بات ہے(ائمہ کرام مثلًا امام مالک،بخاری،مسلم،ابوداؤد اور ترمذی نے اس کو حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیاہے۔ت) |
امام علامہ عارف باﷲ ناصح فی اﷲ سیدی عبدالغنی نابلسی قدس سرہ القدسی نے اس بحث میں بالتعیین کسی شخص کی نسبت حکم تصنّع وریاء لگادینے پرایك طویل وجلیل کلام میں اقامت قیامت فرمائی جس میں سے چندحرف کاخلاصہ یہ کہ سب صوفیہ یکساں نہیں،جیسے سب علماء وفقہاء ومدرسین ایك سے نہیں،جیسے سب قضاۃ واُمراء ووزراء وسلاطین برابرنہیں بلکہ ان میں صالح اصلح فاسد افسد سب طرح کے ہیں،ناقص قاصرجاہل،مسلمانوں کی عیب جوئی کرتے اور کاملوں کوکمال ہی نظرآتا اور عیب پوشی وتاویل فرماتے ہیں؛پھرفرمایا:
|
ھذا کلہ فی طائفۃ من المتصوفۃ اوصافھم کذلك و احوالھم اخبث من ذلك وان لم یجز تعیین طائفۃ منھم باعیانھم ولاشخص واحد بعینہ مالم ینکشف فیھم جلیلۃ الامر بالمشاھدۃ والعیان الذی لایحتمل التاویل فی البیان و لایجوز تقلید الناس بعضھم بعضا فی الاخبار عن ذلك مالم یثبت بالبینۃ العادلۃ عندالحاکم |
یہ سب کچھ صوفیاء کے اس گروہ سے متعلق ہے جن کے اوصاف اس طرح یا اس سے بھی خبیث تر ہیں اگرچہ ان میں سے کسی گروہ کی بلحاظ اشخاص تعیین جائزنہیں اور نہ کسی شخص معین کی،جب تك مشاہدے سے امرواضح نہ ہو اور عیاں بھی ایسا ہوکہ جس کے بیان میں کسی شك اور تاویل کی گنجائش نہ ہو۔اور خبرمیں لوگوں کا ایك دوسرے کی تقلید کرناجائزنہیں جب تك حاکم شرع کے روبرو کسی عادل گواہ کے ذریعے کوئی امرثابت نہ ہو۔علاوہ ازیں |
[1] مسندامام احمدبن حنبل مسندابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ دارالفکر بیروت ۲/ ۵۰۴،صحیح البخاری کتاب الفرائض قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۹۹۵،صحیح مسلم کتاب البر باب تحریم الظن قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۱۶،سنن ابی داؤد کتاب الادب ۲/ ۳۱۷ وجامع الترمذی ابواب البر ۲/ ۲۰
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع