نماز  و طہارت
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

 

 

 

 

نماز وطہارت

(امامت،جماعت،استنجاء،وضو،غسل،تیمّم وغیرہ)

مسئلہ۱:                    از کلی ناگر ضلع پیلی بھیت مرسلہ اکبر علی صاحب           ۶ جمادی الآخرہ ۱۳۲۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو مولوی واعظ داں ہوکر گاؤں درگاؤں ہندوؤں کے یہاں کھانا کھائے اور ایك عورت کو ساتھ لئے پھرے اس کے پیچھے نماز درست ہے یانہیں؟ اور وہ امام کے قابل ہے یانہیں؟

الجواب:

ہندوں کے یہاں کا گوشت حرام ہے جب تك وہ گوشت اس جانور کا نہ ہو جسے مسلمان نے ذبح کیا اور اس وقت تك مسلمان کی نظر سے غائب نہ ہوا باقی کھانے اگر ان میں وجہ حرمت نہ معلوم ہو تو حلال ہیں ایك عورت کو ساتھ لئے پھرنا نہایت گول لفظ ہے کیسی عورت کیونکر ساتھ لئے پھرنا خادمہ بناکر یا زوجہ بنا کر یا معاذالله فاسد طریقے پر،اور خامہ ہے تو نوجوان ہے یا حد شہوت سے گزری ہوئی بڑھیا،اور اس سے فقط پکانے وغیرہ کی معمولی خدمت لیتا ہے یا تنہائی میں یکجائی کا بھی اتفاق ہوتاہے۔اور زوجہ ہے تو پردہ میں رکھتا ہے یا بے پردہ لئے پھرتاہے،اگر حدشہوت سے گزری ہوئی بڑھیاہے۔یا جوان ہے اور اس سے معمولی خدمت لیتاہے اور ساتھ اور لوگ بھی ہیں کہ اتفاق خلوت میں نہیں ہوتا یا زوجہ ہے او اسے پردے میں ساتھ رکھتاہے تو حرج نہیں۔والله سبحنہ وتعالٰی اعلم۔ 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن