دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

ہلاتے تھے،حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما جس وقت یہ حدیث روایت کرتے تو اپنے لبوں کو ہلادیتے جس طرح کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہلاتے تھے،اور حضرت ابن جبیر بھی ہلاتے تھے جیسا کہ حضرت ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما کوہلاتے دیکھا[1]۔پس جبکہ صحابہ اور تابعین رضوان اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین سے واقعہ مرویہ کا تشکل اورتمثل ثابت ہے توہم بھی واقعہ میلاد میں قیام ملائکہ کاتشکل اور تمثل پیداکرتے ہیں،باقی صحابہ کرام اورتابعین عظام کاقیام ملائکہ کاتشکل نہ بنانا اور محفل میلاد شریف کو ہیئت کذائی کے ساتھ آراستہ نہ کرنا مستلزم منع شرعی نہیں۔امام احمدبن محمدبن قسطلانی بخاری مواہب لدنیہ میں فرماتے ہیں:

الفعل یدل علی الجواز وعدم الفعل لایدل علی المنع [2] الخ۔

کسی کام کاکیاجانا جواز کی دلیل ہے اور نہ کیاجانا منع کرنے کی دلیل نہیں الخ۔(ت)

علامہ برزنجی عقدالجواہر میں فرماتے ہیں:

قد استحسن القیام عند ذکر مولدہ الشریف ائمۃ ذورؤیۃ ودرایۃ فطوبٰی لمن کان تعظیمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مرامہ ومرماہ [3] الخ۔

بیشک آپ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے میلادشریف کے ذکر کے وقت کھڑاہونے کوان اماموں نے جو صاحب روایت ودرایت ہیں اچھاجانا ہے تو اس شخص کیلئے سعادت ہے جس کی مراد ومقصود کی غرض نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم ہوالخ۔(ت)

علی الخصوص حرمین شریفین مکہ معظمہ ومدینہ طیبہ مبداء ومرجع دین وایمان کے اکابرعلماء ومفتیان فضلائے مذاہب اربعہ مدتوں سے میلاد مع قیام کرتے آئے اور اس کے جواز کافتوٰی دیتے آئے،پھران پرضلالت اورگمراہی کااطلاق کیونکر ہو سکتا ہے۔   ع

چہ کفرازکعبہ برخیزد کجا ماندمسلمانی

رہاعبارت سیرت شامی سے استدلال،سو وہ سب باطل،کیونکہ علامہ برہان الدین حلبی انسان العیون فی سیرت الامین المامون عبارت مذکورہ کونقل کرکے شرح میں فرماتے ہیں:

ای لکن ھی بدعۃ حسنۃ لانہ

یعنی لیکن یہ بدعت حسنہ ہے کیونکہ

 


 

 



[1] صحیح البخاری باب کیف بدء الوحی الی رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۳

[2] المواھب اللدنیہ

[3] عقد الجواھر فی مولدالنبی الازھر جامعہ اسلامیہ لاہور ص۲۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن