دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

وقال اﷲ تعالٰی:

" قُلْ بِفَضْلِ اللہِ وَبِرَحْمَتِہٖ فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوۡا ؕ"[1]

(اے محبوب! آپ)فرمادیجئے کہ اﷲ کے فضل اور اس کی رحمت(کے ملنے)پرچاہئے کہ(لوگ)خوشی کریں(ت)

ولادت حضورصاحب لولاک تمام نعمتوں کی اصل ہے،اﷲ تعالٰی فرماتاہے:

" لَقَدْ مَنَّ اللہُ عَلَی الْمُؤۡمِنِیۡنَ اِذْ بَعَثَ فِیۡہِمْ رَسُوۡلًا "[2]

بیشک اﷲ کابڑا احسان ہوا مسلمانوں پرکہ ان میں انہیں میں سے ایک رسول بھیجا۔(ت)

اور فرماتاہے:

" وَمَاۤ اَرْسَلْنٰکَ اِلَّا رَحْمَۃً لِّلْعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۰۷ "[3]

(اے محبوب!)اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت دونوں جہان کے لئے۔(ت)

تو آپ کی خوبیوں کے بیان واظہار کانص قطعی سے ہمیں حکم ہوا اور کارخیر میں جس قدرمسلمان کثرت سے شامل ہوں اسی قدر زائد خوبی اوررحمت کاباعث ہے،اسی مجمع میں ولادت حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ذکرکرنے کانام مجلس ومحفل میلادہے۔امام ابوالخیرسخاوی تحریرفرماتے ہیں:

ثم لازال اھل الاسلام فی سائرالاقطار والمدن یشتغلون فی شھرمولدہ صلی اﷲ علیہ وسلم بعمل الولائم البدیعۃ المشتملۃ علی الامور البھجۃ الرفیعۃ ویتصدقون فی لیالیہ بانواع الصدقات و یظھرون السرور یزیدون فی المبرات ویھتمون بقرأۃ مولدہ الکریم ویظھر علیھم من برکاتہ کل فضل عمیم[4] انتھی۔

یعنی پھر اہل اسلام تمام اطراف واقطار اورشہروں میں بماہ ولادت رسالت مآب صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عمدہ کاموں اور بہترین شغلوں میں رہتے ہیں اور اس ماہ مبارک کی راتوں میں قسم قسم کے صدقات اوراظہارسروروکثرت حسنات و اہتمام قراء ۃ مولدشریف عمل میں لاتے ہیں اور اس کی برکت سے ان پرفضل عظیم ظاہرہوتاہے۔انتہی۔(ت)

 

 



[1] القرآن الکریم ۱۰/ ۵۸

[2] القرآن الکریم ۳/ ۱۶۴

[3] القرآن الکریم ۲۱/ ۱۰۷

[4] انسان العیون بحوالہ السخاوی باب تسمیتہ صلی اﷲ علیہ وسلم محمداواحمدا المکتبۃ الاسلامیہ بیروت ۱/ ۸۳،اعانۃ الطالبین فصل فی الصداق مطلب فی فضل عمل المولد النبوی صلی اﷲ علیہ وسلم بیروت ۳/ ۶۶۔۳۶۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن