30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بیّنواتوجروا(بیان فرماؤ اور اجروثواب پاؤ۔ت)
الجواب:
اگر وہ مجلس شریف منکرات شرعیہ سے خالی ہو اور اس وقت منع کرنے کے لئے کوئی ضرورت خاصہ شرعیہ داعی نہ ہو بلکہ صرف اس بنا پرمنع کرتا ہے کہ وہابی ہے اور مجلس مبارک کو براجانتاہے توا س میں شک نہیں کہ وہابیہ گمراہ بددین بلکہ کفار مرتدین ہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
اعلٰیحضرت کاایک اہم اور مدلّل فتوٰی
جوپہلے اس جلدمیں شامل نہ تھا فتوٰی کی اہمیت کے پیش نظر ہم نے اسے اس مقام پرشامل کردیاہے۔
بسم اﷲ الرحمٰن الرحیم ط
نحمدہ ونصلی علٰی رسولہ الکریم ط
مسئلہ ۴۰۹:کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ محفل میلاد شریف وقیام بوقت ذکر ولادتِ آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کیاہے بعض لوگ اس قیام سے انکار کرتے ہیں بدیں وجہ کہ قرون ثلٰثہ میں نہ تھا اور ناجائز بتاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ثقات علماء سے خاص اس بارے میں منع وارد ہے،چنانچہ سیرت شامی میں ہے:ھذا القیام بدعۃ لا اصل لھا[1](یہ قیام بدعت ہے اس کی کچھ اصل نہیں ہے۔ت)ان کے اقوال کاکیاحال ہے؟ بیّنواتوجروا(بیان فرماؤ اجرپاؤ۔ت)
الجواب:
اﷲ تعالٰی نے اپنی نعمتوں کابیان واظہار اوراپنے فضل ورحمت کے ساتھ مطلقًا خوشی منانے کا حکم دیاہے،قال اﷲ تعالٰی:
|
" وَ اَمَّا بِنِعْمَۃِ رَبِّکَ فَحَدِّثْ ﴿٪۱۱﴾"[2] |
اور اپنے رب کی نعمتوں کاخوب چرچاکرو۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع