دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

روح پرفتوح حضرت محبوب سبحانی سیدنا عبدالقادر جیلانی رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے درودشریف کی تسبیح و کلمہ تہلیل وسورہ اخلاص شریف کے بعد یاغوث یاغوث یاغوث کے ساتھ تسبیح پڑھتے ہیں آیایہ شرعاً جائزہے یانہیں؟ درصورت جائزہونے کے بجائے اس کے درودشریف یاکلمہ تہلیل وغیرہ اذکارپڑھیں توکیسا؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)

الجواب:

جائز ہے کوئی حرج نہیں اور درودشریف یاتسبیح وتہلیل کا اس سے افضل ہونا وجہ منع نہیں ورنہ سوا افضل الاذکار لاالٰہ الااﷲ ہردعا وذکرودرودشریف سب ممنوع ہوجائیں بلکہ تمام اذکار کہ قرآن خوانی ان سب سے افضل ہے بلکہ غیراوقات کراہت نفل میں قرآن خوانی بھی کہ نماز نفل اس سے افضل ہے۔یہاں ایک نکتہ اور قابل لحاظ ہے سائل نے وقت حاجت ومصیبت ندائے غیراﷲ کا جوازاپنا معتقد بتایا انبیاء واولیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام کی نداندائے غیراﷲ نہیں بلکہ اﷲ ہی کی نداہے کہ وہی نسبت ملحوظ ومناط ندا ہے جس طرح کہ ملتقط ودرمختار وعالمگیریہ میں ہے:

التواضع لغیراﷲ حرام[1]۔

غیراﷲ کے لئے تواضع حرام ہے۔

حالانکہ انبیاء واولیاء اورماں باپ اور اساتذہ وغیرہم کے لئے تواضع کے حکم سے قرآن وحدیث اور خود یہ کتابیں مالامال ہیں تو وجہ وہی کہ ان کے لئے تواضع غیراﷲ کی تواضع نہیں اﷲ ہی کے لئے ہے کہ اسی کی نسبت ملحوظ ہے اسی نکتہ سے غفلت کے سبب وہابیہ خذلہم اﷲ تعالٰی شرک جلی میں گرفتارہوئے اور مسلمانوں کو مشرک کہنے لگے انہیں انبیاء واولیاء وجود الٰہی کے مقابل مستقل وجود نظرآئے اور ان کی نداغیر خدا کی نداجانی،یوہیں ان سے استمداد ان کی تعظیم ہربات میں وہی غیریت واستقلال کا لحاظ رکھا اور " یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یُّفَرِّقُوۡا بَیۡنَ اللہِ وَرُسُلِہٖ"[2] (وہ چاہتے ہیں کہ اﷲ تعالٰی اور اس کے رسولوں کے درمیان تفریق کریں۔ت)کے مصداق ہوئے،اس کا زیادہ بیان ہمارے رسالہ الاستمداد وکشف ضلال دیوبند میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۴۰۸:ازوڈنگردایہ مہ کانہ گجرات گاڑی کے دروازہ متصل مکان چاندارسول مسئولہ عبدالرحیم احمدآبادی ۲۳رمضان المبارک ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ سیّدالاولین والآخرین کی مجلس مبارک سے اہل محلہ کو منع کرناکیساہے؟


 

 



[1] درمختار کتاب الحظروالاباحۃ باب الاستبراء وغیرہ مطبع مجتبائی دہلی ۲/ ۲۴۵

[2] القرآن الکریم ۴/ ۱۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن