دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ ۴۰۵ تا ۴۰۶:               ازنظام آباد ضلع اعظم گڑھ مسئولہ سیداصغر علی صاحب                                ۹شعبان چہارشنبہ ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ:

(۱)جو شخص شیعہ ہو اور اپنے مذہب میں سخت ہو اس سے مسلمان حنفیوں کومحفل میلاد شریف پڑھاناچاہئے یانہیں بالخصوص ایسی حالت میں جبکہ وہ ایسی روایات پڑھتاہے جس سے صحابہ اور سنی مذہب کی توہین ہوتی ہے۔

(۲)جومسلمان سنی مذہب حنفی کاپابند ہو وہ شیعوں کی مجلسوں میں شرکت کرے اور ان کے جلوس کاانتظام(مثل تاشہ،ڈھول، روشنی،جلوس گھوڑی کاجس کو دلدل تابوت کہتے ہیں)کرے اور اس شرکت کومذہب حنفی کی روسے جائزسمجھے بالخصوص ایسی مجالس میں شرکت کرناکہ جس میں روایات خلاف مذہب حنفی پڑھی جاتی ہیں وہ کیساہے؟ بیّنواتوجروا

الجواب:

(۱)رافضی سے مجلس شریف پڑھوانا حرام ہے،

لان فی تقدیمہ تعظیمہ وقد وجب علیھم اھانتہ شرعا،تبیین[1] الحقائق وغیرہا۔

اس لئے کہ اس کو آگے کرنے میں اس کی تعظیم ہے حالانکہ شریعت میں لوگوں پر اس کی توہین وتذلیل ضروری ہے، جیسا کہ تبیین الحقائق وغیرہ میں مذکورہے۔(ت)

یہ اسی حالت میں ہے کہ وہ کوئی بات کسی صحابی یامذہب اہلسنت کی توہین نہ کرے اور اگرایسا کرتا ہے توجودانستہ اس سے پڑھوائے فقط مرتکب حرام نہیں بلکہ اسی کی طرح گمراہ رافضی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۲)مجالس روافض اور ان خرافات میں شرکت حرام ہے اور اس کے جائزسمجھنے پرسخت حکم ہے اگر ان مجالس میں مذہب اہلسنت پرحملہ ہوتاہو تو ان میں شرکت پرراضی نہ ہوگا مگرگمراہ۔والعیاذباﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۴۰۷:           ازسورت سگرامپورہ محلہ مولوی اسمٰعیل مرحوم مسئولہ غلام رسول بن عبدالرحیم ۱۴رمضان ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے کرام کہ چنداشخاص نے گیارہویں شب ہرمہینہ میں مجتمع ہوکر بغرض ایصال ثواب


 

 



[1] تبیین الحقائق باب الامامت والحدث فی الصلٰوۃ المطبعۃ الکبری بولاق مصر ۱/ ۱۳۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن