دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

باعث نزول رحمت الٰہی ہے اور تقسیم شیرینی ایک سلوک حسن۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۴۰۲ تا ۴۰۳:           ازشہرمحلہ ذخیرہ مسئولہ منشی شوکت علی صاحب محررچونگی              ۸محرم الحرام ۱۳۳۹ھ

(۱)کیاحکم ہے اہل شریعت کا اس مسئلہ میں کہ رافضیوں کی مجلس میں مسلمانوں کاجانا اور مرثیہ سننا،ان کی نیاز کی چیز کالینا خصوصاً  آٹھویں محرم کو جبکہ ان کے یہاں حاضری ہوتی ہے کھانا جائزہے یانہیں؟

(۲)محرم میں بعض مسلمان ہرےکپڑے پہنتے ہیں اور سیاہ کپڑوں کا کیاحکم ہے؟

الجواب:

(۱)جانا اورمرثیہ سننا حرام ہے ان کی نیاز کی چیزنہ لی جائے،ان کی نیاز نیازنہیں،اور وہ غالباً نجاست سے خالی نہیں ہوتی،کم ازکم ان کے ناپاک قلتین کاپانی ضرور ہوتا ہے،اور وہ حاضری سخت ملعون ہے اور اس میں شرکت موجب لعنت۔

(۲)محرم میں سبز اور سیاہ کپڑے علامت سوگ ہیں اور سوگ حرام ہے خصوصاً سیاہ کاشعاررافضیاں لیام ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۴۰۴:            ازکاشمیری دروازہ تھانہ ۴،سوندھی ٹھیکیدار مسئولہ امیرحسن بیدوالے ۹        شعبان ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ موجودہ زمانہ میں جو میلاد شریف مروّج ہے اور اس میں شیرینی وغیرہ تقسیم ہوتی ہے اور حضرات سیدان اہل بیت اطہاررضوان اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین کی جو نذرونیاز وغیرہ محرم میں یاغیرمحرم شریف میں ہوتی ہے اس میں جاکر شرکت کرنا اور کھانا اورپینا کیساہے چاہے کسی قوم میں ہو خواہ شیاہ میں ہو اس کاکھاناپینا یاشرکت دیناکیساہے؟ اور جولوگ اس میں شرکت دینے سے یاشریک ہونے پرمنع کرتے ہیں ان کے واسطے مولوی لوگ کیاحکم فرماتے ہیں؟

الجواب:

مجلس مبارک اور نیازشریف کہ منکرات شرعیہ سے خالی ہیں سب خوب ومستحسن ہیں اور ان میں شرکت باعث ثواب اور ان کا کھانا بھی جائز،اور جو ان کو بلاوجہ شرعی منع کرے باطل پرہے یہ وہابیہ کاکام ہے لیکن رافضی کے یہاں کی مجالس میں شرکت جائزنہیں،نہ اس کے یہاں کھانا کھایاجائے،اس سے میل جول ہی جائزنہیں اور اگر اس کے یہاں کے کھانے میں گوشت ہے جب تو وہ قطعی حرام ومردار ہے مگر یہ کہ ذبح ہونا اورپکنا اور اس کے سامنے لانا سب مسلمانوں کے زیرنظرہوا ہو کسی وقت مسلمان کی نگاہ سے غائب نہ ہوا ہو۔روافض کے یہاں شرکت جولوگ منع کرتے ہیں حق پرہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن