30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
اگریہ بیان واقعی ہے کہ اچھے لوگ اسے اچھاسمجھتے ہیں توبدباطنوں کے براسمجھنے سے برانہیں ہوسکتا،نہ لوگوں کی بدگمانی سے کوئی اثر سوا اس کے کہ بدگمانی کرنے والے خود ہی گنہگار ہوں،قال اﷲ تعالٰی:
|
" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ"[1] |
اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو اس لئے کہ بعض گمان گناہ ہیں۔(ت) |
جھوٹی تہمت رکھنے والا سخت گنہگار ومستحق عذاب ہے اور اس بناپر اس کے یہاں مجلس مبارک پڑھنے سے لوگوں کو روکنا مناع للخیرہوناہے۔ظاہرسوال کاجواب تو یہ ہے اور واقع کاعلم اﷲ عزوجل کو۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۴۰۰: ازبدایوں اسلام نگر مرسلہ عزیزحسن کانسٹبل ۲۴ربیع الاول ۱۳۳۶ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین شرع متین ان مسئلوں میں:
(۱)حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کے بارے میں کوئی پیشین گوئی قرآن وحدیث میں ہے یانہیں؟ اگرہے تو حوالہ کتاب وسطروصفحہ سے ہو۔
(۲)اگرمجلس کہ جس میں ذکرشہادت حضرت امام زمان علیہ السلام ہو اور واقعات صحیح ذکرکئے جائیں اور وہ ماہ محرم میں ہو علاوہ ازیں اپنے دوستوں اور سامعین کوکچھ ازقسم شیرینی ختم مجلس پرتقسیم کی جائے توجائزہے یاناجائز؟
الجواب:
(۱)قرآن مجید میں تمام ماکان ومایکون کابیان ہے،
|
قال اﷲ تعالٰی " وَ نَزَّلْنَا عَلَیۡکَ الْکِتٰبَ تِبْیٰنًا لِّکُلِّ شَیۡءٍ "[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:ہم نے آپ پرایک عظیم کتاب نازل فرمائی جوہرچیز کاواضح بیان ہے۔(ت) |
اور حدیثوں میں شہادت شریفہ کاصاف ذکرہے،امام ابن حجرمکی رحمۃ اﷲتعالٰی علیہ کی صواعق محرقہ وغیرہا میں اُن کی تفصیل ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم
(۲)جبکہ روایات صحیحہ بروجہ صحیحہ بیان کی جائیں اور غم پروری وغیرہ ممنوعات شرعیہ نہ ہوں تو ذکر شریف
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع