30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
چہارم جوچیز محبوبان خدا سے منتسب ہوجائے سزاوارتعظیم ہوجاتی ہے،شیرینی اس کے لئے زیادہ مناسب کہ اس میں چیز پھینکنے کی نہیں ہوتی۔نعت شریف ذکراقدس ہے اور اس کا خوشی الحانی سے ہونا مورث زیادت شوق ومحبت۔
امام قسطلانی رحمہ اﷲ تعالٰی نے مواہب اللدنیہ شریف میں تصریح فرمائی کہ حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی مدح شریف الحان خوش کے ساتھ سننا محبت حضور کوترقی دیتاہے [1]،اور ولادت اقدس پر اظہار فرحت وسرور خود نص قرآن سے مامور۔قال اﷲ تعالٰی:
|
" قُلْ بِفَضْلِ اللہِ وَبِرَحْمَتِہٖ فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوۡا ؕ "[2] |
تم فرماؤ کہ اﷲ کے فضل اور اس کی رحمت چاہئے کہ اسی پر فرحت وسرور کریں۔ |
انسان العیون میں ہے:بعض صالحین خواب میں زیارت جمال اقدس سے مشرف ہوئے عرض کی یارسول اﷲ! یہ جو لوگ ولادت حضور کی خوشی کرتے ہیں،فرمایا:مَنْ فَرَحَ بِنَا فَرَحْنَا بِہ[3]جو ہماری خوشی کرتاہے ہم اس سے خوش ہوتے ہیں،صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۹۹: ازرائے بریلی محلہ جہان متصل مکان سیدفداعلی چنگی انسپکٹر مرسلہ حافظ قمرالحسن صاحب ۲۳شعبان ۱۳۳۵ھ واردحال بریلی شہامت گنج۔
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص سنی مسلمان از سرتاپا معصیت میں مبتلا ہے اس نے محض اپنی نجات کاذریعہ خیال کرکے مجلس میلاد شریف منعقد کی ہو اور نہایت وفورشوق سے ذکررحمۃ للعالمین سرکاردوعالم اپنے آقائے نامدار کا بکثرت سننا اختیارکیا ہو اور نماز بھی پڑھتاہو اور سچ بھی بولتاہو اور حلال کمائی مجلس میں صرف کرتاہو،مسکین الطبع رقیق القلب شریف ابن شریف ہو اور اچھے لوگ اسے اچھا سمجھتے ہوں اور بدباطن لوگ اسے براسمجھتے ہوں اس کے یہاں میلاد شریف پڑھنا اور جاکرسننا جائزہے یانہیں اور اس کو محفل میلاد مقرر کرنا اورذکرسرورعالم سنناچاہئے یانہیں؟ اور جوشخص میلادخواں اپنی بدباطنی سے اس کے یہاں مجلس پڑھنے نہ جائے اور دوسروں کو روکے اور اس کی برائی ناکردہ کی تہمت لگائے وہ گنہگارہے یا نہیں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع