30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فِیۡہِ الْقُرْاٰنُ "[1] |
قرآن مجیداتاراگیا(ت) |
یہاں اس عالم میں حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کارونق افروز ہونا ماہ ربیع الاول میں ہوا ولہٰذا حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم روزجان افروزدوشنبہ کو روزہ شکر کے لئے خاص فرماتے اور اس کی وجہ یوں ارشاد فرماتے کہ فیہ ولدت وفیہ انزل علیّ [2](اسی دن میں پیداہوا اور اسی دن مجھ پرکتاب اُتری۔یہ تخصیصات بوجہ مناسبات ہیں تو اُن پر طعن جہل ہے بلا مناسبت تخصیص کوتوفرمایاگیا صوم یوم السبت لالک ولاعلیک [3]یعنی روزہ کے لئے روزشنبہ کی تخصیص نہ تجھے نافع نہ مضر،تو مناسبات جلیلہ کے باعث تخصیص پرکیا اعتراض ہوسکتاہے ہاں تخصیص بمعنی توقف کہ اوروں ہوہی نہ سکے یابمعنی وجوب شرعی کہ اس دن ہونا شرعاً لازم اور دوسرے دن ناجائز ہوضرورباطل ہے مگروہ ہرگز کسی کے ذہن میں نہیں کوئی جاہل سا جاہل بھی ایساخیال نہیں کرتا ولکن الوھابیۃ قوم لایعلمون(وہابی ایسے لوگ ہیں جوکچھ نہیں جانتے۔ت)یہی حال یازدہم ودوازدہم وتواریخ وصال محبوبان ذوالجلال کا ہے اور اوقات فاضلہ میں تکثیراعمال صالحہ بلاشبہ مطلوب ومندوب ہے جس پر قرآن عظیم واحادیث کثیرہ ناطق ان من افضل ایامکم الجمعۃ فاکثروا فیھا من الصلٰوۃ علیّ[4] (بلاشبہ تمہارے ہفتہ کے تمام دنوں میں سے سب سے افضل دن روزجمعہ ہے،لہٰذا اس دن سب دنوں سے زیادہ مجھ پر درودشریف پڑھو۔ت) درودخوانی وتلاوت قرآن مجید واطعام طعام وصدقات ومبرات کی خوبیاں ضروریات دین سے ہیں محتاج بیان نہیں اور شیرینی کی تخصیص میں فوائد عدیدہ ہیں،ایک تو یہ کہ قلب المؤمن حلو یحب الحُلْوَ مسلمان کادل میٹھا ہے مٹھاس کو دوست رکھتاہے۔
دوم وہ روزانہ عام لوگوں کے استعمال میں نہیں آتی وکل جدید لذیذ ومن وافق من اخیہ شھوۃ غفرلہ(ہرنئی چیزذائقہ دار ہوتی ہے اور جوکوئی اپنے بھائی سے اس کی چاہت میں موافقت کرے تو اس کے گناہ بخش دئے گئے۔ت)
سوم حسب عرف اغنیا کوبھی اس کے لینے میں باک نہیں ہوتا بخلاف اس کے کہ روٹی بانٹی جائے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع