30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۳۹۸: مرسلہ مولوی محمدواحدصاحب ۲۷جمادی الاولٰی ۱۳۳۵ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ذکرمیلاد مبارک بہ تعین ایام وتخصیص ربیع الاول شریف یا بہ تقرر یازدہم ودیگر تواریخ اعراس مشائخ کرام رضوان اﷲ تعالٰی علیہم اجمعین اپنے گھروں میں مسجدوں میں درودشریف یاقرآن مجید کاپڑھنا پڑھانا یادوازدہم شریف تک ہرروز مجلس ذکرمیلاد کرنا اور حاضرین سامعین ذکراقدس کو مٹھائی دینا یا کھانا کھلانا یعنی فرح وسرور ولادت اقدس یاایام وصال ارباب کمال میں زیادتی عبادت وصدقہ ومبرات اور نظم میں نعت حضرت سیدالمنعوتین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کابخوش الحانی پڑھنا جائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)
الجواب:
ذکر حضورسیدالمحبوبین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نورایمان وسرورجان ہے ان کا ذکر بعینہ ذکررحمن ہے۔قال تعالٰی:
" وَ رَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ ؕ﴿۴﴾"[1] (اے حبیب ! ہم نے تمہاری خاطر تمہارا ذکر بلند کردیاہے۔ت) حدیث میں ہے:اس آیہ کریمہ کے نزول کے بعد سیدناجبرائیل علیہ الصلٰوۃ والسلام حاضربارگاہ اقدس حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہوئے اور عرض کی حضورکارب فرماتاہے:
|
اتدری کیف رفعت لک ذکرک۔ |
کیاتم جانتے ہو میں نے کیسے بلند کیاتمہارے لئے تمہاراذکر۔ |
حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے عرض کی:اﷲ اعلم(اﷲ تعالٰی خوب جانتاہے۔ت)ارشاد ہوا:
|
جعلتک ذکرامن ذکری فمن ذکرک فقد ذکرنی[2]۔ |
اے محبوب! میں نے تمہیں اپنی یاد میں سے ایک یاد کیا کہ جس نے تمہارا ذکرکیا بیشک اس نے میرا ذکرکیا۔ |
اور ماہ ربیع الاول شریف اس کے لئے زیادہ مناسب،جیسے دورقرآن وختم قرآن کے لئے ماہ رمضان کہ اسی مہینے میں اترا،
|
" شَہۡرُ رَمَضَانَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ |
ماہ رمضان شریف وہ بابرکت مہینہ ہے کہ جس میں |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع