دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

ہوگا کما نص علیہ فی الھندیۃ وغیرھا(جیسا کہ فتاوٰی عالمگیری اور اس کے علاوہ دوسرے فتاووں میں اس مسئلہ کی تصریح کی گئی۔ت)بلکہ شیرینی اگراپنے مال حرام ہی سے خریدی اور خریدنے میں اس پر عقدونقد جمع نہ ہوئے یعنی حرام روپیہ دکھاکر اس کے بدلے خرید کروہی حرام روپیہ نہ دیا ہو تو مذہب مفتٰی بہ پر وہ شیرینی بھی حرام نہ ہوگی جوشیرینی اسے خاص اُجرت زنایاغنا میں ملی یا اس کے کسی آشنا نے تحفہ میں بھیجی یااس کی خریداری میں عقدونقد مال حرام پرجمع ہوئے وہ شیرینی حرام اور اس پر فاتحہ حرام ہے،یہ حکم توشیرینی وفاتحہ کاہوا مگر ان کے یہاں جانااگرچہ میلاد شریف پڑھنے کے لئے ہو معصیت یامظنہ معصیت یا تہمت یامظنہ تہمت سے خالی نہیں اور ان سب سے بچنے کاحکم ہے۔حدیث میں ہے:

من کان یؤمن باﷲ والیوم الاٰخر فلایقفن مواقع التھم[1]۔

جو اﷲ عزوجل اور قیامت کے دن پرایمان لاتاہے وہ ہرگز تہمت کی جگہ نہ کھڑاہو۔

تو ان کی چوکی اور فرش اورہر استعمالی چیز انہیں احتمالات خباثت پرہے،پھر جو اہل تقوٰی نہیں اسے ان کے ساتھ قرب،آگ اور بارود کاقرب ہے اور جو اہل تقوٰی ہے اس کے لئے وہ لوہار کی بھٹی ہے کہ کپڑے جلے نہیں توکالے ضرور ہوں گے پھر اپنے نفس پراعتماد کرنا اور شیطان کودورسمجھنااحمق کاکام ہے ومن رتع حول الحمی اوشک ان یقع فیہ جو رمنے کے گرد چرائے گا کبھی اس میں پڑبھی جائے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۲)علمائے کرام نے مجلس میلاد شریف میں ذکرشہات سے منع فرمایا ہے کہ وہ مجلس سرور ہے ذکرحزن اس میں مناسب نہیں کما فی مجمع البحار(جیسا کہ مجمع البحار میں ہے۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم

(۳)حرام ہے   ع

کندہم جنس باھم جنس پرواز

(ہم جنس اپنے جیسے ہم جنس کے ساتھ پرواز کرتا ہے۔ت)

حدیث میں ارشاد ہوا:لاتجالسوھم[2] اُن کے پاس نہ بیٹھو۔دوسری حدیث میں فرمایا:من کثر سواد مع قوم فھو منھم[3] (جوکسی قوم کا مجمع بڑھائے وہ انہیں میں سے ہے۔ واﷲتعالٰی اعلم


 

 



[1] مراقی الفلاح علی ہامش الطحطاوی باب ادراک الفریضہ نورمحمدکارخانہ تجارت کراچی ص۲۴۹

[2] کنزالعمال حدیث ۳۲۴۶۸ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱/ ۵۲۹

[3] تاریخ بغداد ترجمہ عبداﷲ بن عتاب ۵۱۶۷ دارالکتاب العربی بیروت ۴/ ۴۰،کنزالعمال حدیث ۲۴۷۳۵ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۹/ ۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن