دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

قال اﷲ تعالٰی" وَ مَنۡ یُّعَظِّمْ شَعٰٓئِرَ اللہِ فَاِنَّہَا مِنۡ تَقْوَی الْقُلُوۡبِ ﴿۳۲﴾"[1]۔

اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا:جو کوئی اﷲ تعالٰی کی نشانیوں کی تعظیم کرتاہے توپھریہ دلوں کاتقوٰی(پرہیزگاری)ہے۔(ت)

علامہ سید جعفر برزنجی مدنی عقد الجوہر میں فرماتے ہیں:

وقد استحسن القیام عند ذکرمولدہ الشریف صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ائمۃ ذوروایۃ ورؤیۃ فطوبی لمن کان تعظیمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم غایۃ مرامہ ومرماہ[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

بے شک حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے ذکرکرنے کے موقع پرائمہ صاحب روایۃ اور صاحب مشاہدہ نے قیام کو مستحسن قرار دیاہے۔لہٰذا اس خوش نصیب کے لئے خوشخبری ہوکہ جس کی نگاہ میں آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم بجالانا اس کا غایۃ مقصد اور قرارنگاہ کامحل ہو۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۳۹۵ تا ۳۹۷:              مسئولہ بنے خاں سوداگر پارچہ بریلی محلہ نالہ متصل کڑہ ماندرائے                 ۱۲جمادی الاولٰی ۱۳۳۴ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین مسائل ذیل میں:

(۱)طوائف جس کی آمدنی صرف حرام پرہے اس کے یہاں مجلس میلاد شریف پڑھنا اور اس کی اسی حرام آمدنی کی منگائی ہوئی شیرینی پرفاتحہ کرناجائزہے یانہیں؟

(۲)مجلس میلاد شریف میں بعد بیان مولود شریف کے ذکرشہادت امام حسین رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور واقعات کربلا پڑھنا جائز ہے یانہیں؟

(۳)رافضیوں کے محرم میں ذکرشہادت ومصائب شہداء بیان کرنا وسوزخوانی ومرثیہ مصنفہ انیس ودبیر پڑھناجائزہے یانہیں؟

الجواب:

(۱)اس مال کی شیرینی پرفاتحہ کرناحرام ہے مگرجب کہ اس نے مال بدل کر مجلس کی ہو،اور یہ لوگ جب کوئی کارخیر کرناچاہتے ہیں تو ایساہی کرتے ہیں اور اس کے لئے کوئی شہادت کی حاجت نہیں،اگر وہ کہے کہ میں نے قرض لے کر یہ مجلس کی ہے اور وہ قرض اپنے مال حرام سے اداکیا ہے تو اس کا قول مقبول


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۲/ ۳۲

[2] عقد الجوہر فی مولدالنبی الازھر ترجمہ وحاشیہ نوربخش توکلی جامعہ اسلامیہ لاہور ص۲۶،۲۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن