30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
میں حضور سرورعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم تشریف فرماہوتے ہیں یانہیں؟ اور وقت پیدائش کے قیام کرنا مستحب ہے یا بدعت؟ بحوالہ کتاب فقہ یاحدیث بیان فرمائیے۔
الجواب:
مجالس خیرمیں حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تشریف آوری اکابراولیاء نے مشاہدہ فرمائی اور بیان کیا،
|
کما فی بہجۃ الاسرارللامام الاوحد ابی الحسن نور الدین اللخمی الشطنوفی وتنویرالحوالک للامام جلال الملّۃ و الدین السیوطی وغیرھما لغیرھما رحمۃ اﷲ تعالٰی علیھم۔ |
جیساکہ بہجۃالاسرار(مصنفہ)امام یکتائے زمانہ ابوالحسن نور الدین علی لخمی شطنوفی نے اور تنویرالحوالک میں امام جلال الدین سیوطی نے اور ان دو کے علاوہ دوسرے حضرات نے اپنی اپنی کتابوں میں ذکرفرمایا،ان سب پر اﷲ تعالٰی کی رحمت ہو۔(ت) |
مگریہ کوئی کلیہ نہیں سرکار کاکرم ہے جس پرہوجب ہو ؎
(۱) اگربادشہ بردرپیر زن بیاید تو اے خواجہ سبلت من
(۲) ہمیں کردمورے دعاء سحر کہ مہمانش آید سلیماں مگر
(۳) چہ خوش گفت یک مرغ زیرک بدو سلیماں باید ولے جائے کو
(۱۔اگربادشاہ بڑھیا عورت کے دروازے پرقدم رنجہ فرمائے تو اے خواجہ(سردار)! تومونچھوں کو تاؤ نہ دے۔
۲۔سحری کے وقت ایک چیونٹی نے یہی دعا مانگی شاید اس کے ہاں حضرت سلیمان مہمان بن کرتشریف لائیں۔
۳۔ایک دانا پرندے نے اس سے کیا خوب کہا،حضرت سلیمان توضرور جلوہ افروز ہوں مگر کون سی جگہ ہو،ذرا یہ تو کہہ دے۔ت)
مجلس میلاد مبارک میں وقت ذکرولادت مقدس قیام جس طرح حرمین شریفین وجمیع بلاد دارالاسلام میں دائرومعمول ہے مستحب ومستحسن ہے۔
|
قال اﷲ عزوجل " وَ تُعَزِّرُوۡہُ وَ تُوَقِّرُوۡہُ ؕ"[1]۔ |
اﷲ عزوجل نے فرمایا: ان کی یعنی حضوراکرم کی عزت وتوقیر کرو۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع