30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
مجلس میلاد مبارک مجلس فرحت وسرورہے اس میں علماء کرام نے حضورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی وفات شریف کا تذکرہ بھی پسندنہ فرمایا،اور ذکرشہادت جس طور پررائج ہے وہ ضرور طریقہ غم پروری ہے۔رہا حضرات امامین رضی اﷲ تعالٰی عنہما کے فضائل ومناقب صحیحہ معتبرہ کاذکر،وہ نورایمان وراحتِ جان ہے۔اس سے کسی وقت ممانعت نہیں ہوسکتی جبکہ وجہ صحیح پربقصد صحیح ہو۔یہ شرط نہ صرف اس میں بلکہ ہرعمل صالح میں ہے۔اور یہ بھی کتابوں میں ہے کہ ذکرحضرات حسنین بعد ذکرحضرات صحابہ عظام رضی اﷲ تعالٰی عنہم ہو۔اس سے مطلب یہ نہیں کہ ان کا ذکر کریم بے ذکرصحابہ ناجائز ہے۔وہ ہرایک مستقل عبادت ہے کہ ترک ذکرصحابہ عظام بالقصدجائزنہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۳۹۲: مرسلہ جناب سیداحمدصاحب بن حاجی سیدامام حکیم صاحب ازاکوٹ ضلع اکولہ یکم جمادی الاولٰی ۱۳۳۲ھ
جناب حضرت حامی سنت ماحی بدعت مولانامولوی احمدرضاخاں صاحب دام فضلکم،السلام وعلیکم ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،جناب عالی سے عرض ہے کہ یہاں برار میں دوبرس سے مجلس کانفرنس کی ہونا شروع ہوئی ہے او ر میرے کو بھی نامہ آیا میں افسوس کرتا ہوں کہ ہرمذہب کاشخص ممبرہوسکتا ہے کرکے تحریر ہے اب اس مجلس میں جانا ثواب ہے یاکہ حرام ہے۔چندکلمہ مشعرحالات سے سرورفرمائیے۔زیادہ چہ مزیدتوجہ۔
الجواب:
بملاحظہ حضرت سیدصاحب مکرم ذی المجدوالکرم دام کرمہم۔وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ۔یہ مجلس نیچریوں کی ہے اس میں شرکت جائزنہیں۔
|
قال اﷲ تعالٰی" وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾"[1]وقال اﷲ تعالٰی " وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ "[2]وفی الحدیث عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ |
اﷲ تعالٰی نے ارشادفرمایا:"اگرتمہیں شیطان بھلاوے میں ڈال دے تو یادآنے کے بعدظالموں کے ساتھ مت بیٹھو"۔اور نیز اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:"(لوگو!)ظالموں کی طرف نہ جھکو ورنہ تمہیں آگ چھوئے گی"۔اور حدیث میں حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع