دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الجواب:

مجلس ذکرشہادت اگرروایات باطلہ سے ہوتو مطلقًا ناروا،اور روایات صحیحہ سے ہو تو اگرتجدید غم وجلب بکاء مقصود ہے بیشک نا محمود ہے اور اگر ذکرفضائل محبوبان خدا،مراد ہے تو مورد رحمت جوادہے۔

وانما الاعمال بالنیات وانما لکل امرئ مانوٰی[1]۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

کاموں کامدار ارادوں پرہے اور ہرآدمی وہی پائے گا جس کا اس نے ارادہ کیا۔(ت)واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۳۹۰:            ازشہر لاہور لنڈابازار دکان بھگوان داس مرسلہ محمدحسین معماربریلی والا         ۲۲ربیع الاول ۱۳۳۲ھ

کیافرماتے ہیں علماء دین شرع متین اس مسئلہ میں کہ فاتحہ گیارہویں میں رباعی شریف پڑھناچاہئے یا نہیں؟

 رباعی یہ ہے؟

سیدوسلطان فقیروخواجہ مخدوم وغریب بادشاہ وشیخ ودرویش وولی ومولانہ

اوراگریہ رباعی پڑھنا ناجائزہے توکل طریقہ فاتحہ گیارہویں شریف کابراہ مہربانی تحریرفرمادیجئے۔

الجواب:

یہ رباعی نہ پڑھی جائے اس میں بعض الفاظ خلاف شانِ اقدس ہیں،فاتحہ ایصال ثواب کانام ہے جو کچھ قرآن مجیدودرودشریف سے ہوسکے پڑھ کر ثواب نذرکرے۔اور ہمارے خاندان کا معمول یہ ہے کہ سات باردرود غوثیہ،پھر ایک ایک بار الحمدشریف وآیۃ الکرسی،پھر سات بار سورہ اخلاص،پھر تین باردرودغوثیہ۔درودغوثیہ یہ ہے:اللّٰھم صل علٰی سیّدنا ومولانا محمد معدن الجود والکرم وعلٰی اٰلہ وبارک وسلم۔اور فقیراتنا زائد کرتاہے:وعلی اٰلہ الکرام وابنہ الکریم وامتہ الکریمۃ و بارک وسلم۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۳۹۱:                             بتاریخ ۶ربیع الثانی ۱۳۳۲ھ

کیافرماتے ہیں علماء دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید کہتاہے کہ مجلس میلاد شریف میں ذکر حضرات امام حسنین علیہم السلام کا بغیر ذکرفضائل حضرات صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین کے جائزنہیں۔دوسراقول زید کایہ ہے کہ مجلس میلاد مبارک میں ذکر حضرات امام حسنین علیہم السلام کا قطعی جائزنہیں ہے۔یہ دونوں اقوال زید کے کہاں تک صحیح ہیں؟ بیّنوا توجروا۔(بیان فرمائیے اجرپائیے۔ت)


 

 



[1] صحیح البخاری باب کیف کان بدء الوحی الی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن