دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الجواب:

اس کی تین صورتیں ہیں،وجد کہ حقیقۃً دل بے اختیار ہوجائے اس پر تو مطالبہ کے کوئی معنی نہیں،دوسرے تواجد یعنی باختیارِخود وجد کی سی حالت بنانا،یہ اگرلوگوں کے دکھاوے کوہوتوحرام ہے اور ریا اور شرک خفی ہے،اور اگرلوگوں کی طرف نظراصلاً نہ ہوبلکہ اہل اﷲ سے تشبہ اور بہ تکلف ان کی حالت بنانا کہ امام حجۃ الاسلام وغیرہ اکابر نے فرمایاہے کہ اچھی نیت سے حالت بناتے بناتے حقیقت مل جاتی ہے اور تکلیف دفع ہوکر تواجد سے وجد ہوجاتاہے تو یہ ضرور محمودہے مگراس کے لئے خلوت مناسب ہے مجمع میں ہونا اور ریاسے بچنابہت دشوارہے،پھربھی دیکھنے والوں کو بدگمانی حرام ہے، اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوا اجْتَنِبُوۡا کَثِیۡرًا مِّنَ الظَّنِّ۫ اِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ اِثْمٌ"[1]

اے ایمان والو! بہت سے گمانوں سے بچو کہ کچھ گمان گناہ ہیں۔

نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ایاکم والظن فان الظن اکذب الحدیث[2]۔

گمان سے بچو کہ گمان سب سے بڑھ کر جھوٹی بات ہے،

جسے وجد میں دیکھو یہی سمجھو کہ اس کی حالت حقیقی ہے اور اگرتم پرظاہرہوجائے کہ وہ ہوش میں ہے اور باختیار خود ایسی حرکات کررہاہے تو اسے صورتِ دوم پرمحمول کرو جومحمودہے یعنی محض اﷲ کے لئے نیکوں سے تشبہ کرتاہے نہ کہ لوگوں کے دکھاوے کو،ان دونوں صورتوں میں نیت ہی کاتوفرق ہے اور نیت امرباطن جس پر اطلاع اﷲ ورسول کوہے جل وعلاوصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم،تو اپنی طرف سے بری نیت قراردے لینا برے ہی دل کاکام ہے۔ائمہ دین فرماتے ہیں:

الظن الخبیث انما ینشأ من القلب الخبیث[3]۔

والعیاذباﷲ تعالٰی۔واﷲ تعالٰی اعلم

خبیث گمان خبیث ہی دل سے پیداہوتاہے۔

مسئلہ ۳۸۹:           مسئولہ حافظ عبداللطیف صاحب مدرس مدرسہ حنفیہ سہسوان ازسہسوان      ۲۸صفر ۱۳۳۲ھ

مجلس ذکرشہادت جائزیاناروا،ایک صاحب نے کہا کہ تجدید سرورمختلف فیہ اور تجدیدغم باتفاق ناجائز۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۴۹/ ۱۲

[2] صحیح البخاری کتاب الادب باب ماینہٰی عن التحاسد والتدابر الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۸۹۶

[3] فیض القدیر تحت حدیث ۲۹۰۱ ایاکم والظن الخ دارالمعرفۃ بیروت ۳/ ۱۲۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن