دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

قریبوں ہمسایوں دوستوں مسکینوں پربانٹ دے کہ جتنی چیز اﷲ عزوجل کے لئے نکالی اس میں سے کچھ بچالینا مناسب نہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۳۸۷:                          ازکمیلہ ضلع بنگالہ مرسلہ عبدالحکیم صاحب                    ۲۰ذی الحجہ ۱۳۳۱ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ شب برات میں حلوہ وغیرہ بناتے ہیں اور خوشی کرتے ہیں اور آتشبازی وغیرہ چھوڑتے ہیں یہ جائزہے یانہیں؟ اور روز مقرر کرکے کرنایہ جائزہے یانہیں؟ اور بعض لوگ بدعت کہتے ہیں اور وہ کس وقت سے ہے؟ آیا یہ قرآن وحدیث سے ثابت ہے یانہیں؟ اور تسبیح وتہلیل وقرآن مجید پڑھ کر اُجرت لیناجائزہے یانہیں؟ اور مردہ کو ثواب ملے گایانہیں؟ اور مولود شریف میں اشعار وغیرہ راگ سے پڑھنا جائزہے یانہیں؟ اکثرلوگ گاتے ہیں ملک بنگالہ میں کہ جہاں لوگ اردو نہیں سمجھتے ہیں فقط خوش الحانی کو سنتے ہیں یہ جائز ہے یانہیں؟ اور بعض لوگ مولود شریف اور قیام کے منکرہیں آیا مولود شریف حدیث وقرآن سے ثابت ہے یانہیں؟ اور قدمبوسی کتنے آدمیوں کی کرناجائزہے اور جلسہ میں کوئی خوشی وغیرہ کی بات اگر لوگ سنتے توہاتھ کی تالی دیتے ہیں یہ جائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا

الجواب:

حلوہ وغیرہ پکانا فقراء پرتقسیم کرنا احباب کو بھیجنا جائزہے اﷲ کے فضل ونعمت پرخوشی کرنے کا قرآن مجید میں حکم ہے جائز خوشی ناجائزنہیں۔آتشبازی اسراف وگناہ ہے۔دن کی تعیین میں جرم نہیں جبکہ کسی غیرواجب شرعی کو واجب شرعی نہ جانے۔ بدعت کہنے والے خود بدعت میں ہیں۔قرآن وحدیث سے ثابت ہے کہ جو کچھ قرآن وحدیث نے منع نہ فرمایا اس سے منع کرنے والا بدعتی ہے۔تسبیح وتہلیل وتلاوت قرآن مجید پراجرت لیناحرام ہے۔مردہ کو اس کا کچھ ثواب نہیں مل سکتا۔خوش الحانی جائزہے جبکہ مزامیر وفتنہ ساتھ نہ ہو۔میلاد مبارک وقیام کے آج کل منکروہابیہ ہیں اور وہابیہ گمراہ بے دین۔میلادشریف قرآن عظیم کی متعدد آیات کریمہ اور حدیث صحیح سے ثابت ہے جس کی تفصیل اذاقۃ الاٰثام میں ہے قدم بوسی معظمان دینی مثل پِیروعالم دین وسادات وسلطان عادل ووالدین کی جائزہے،تالی بجانا نصارٰی کی سنت ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۳۸۸:           ازقصبہ بشارت گنج ضلع بریلی بڑی مسجد مرسلہ نجوخاں فوجدار یعنی باتی والہ ۲۵محرم الحرام ۱۳۳۲ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ:

مجلس وعظ یامیلادشریف میں لوگوں کووجد آجاتے ہیں اس میں پاگل کی طرح ہاتھ اور پاؤں ہلاتے ہیں یہ کیسے جائزہے یہ کیا بات ہے بعض آدمی سرہلاتے نہ بیہوش ہوتے ہیں یہ کیابات ہے یہ کیاعلامت عشق ہے یاکیاہے؟ تحریرفرماکر سرفراز فرمائیں۔زیادہ سلام


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن