دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

نسأل اﷲ العفووالعافیۃ ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

ہم اﷲ تعالٰی سے عفواورعافیت چاہتے ہیں۔گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت کسی میں نہیں مگریہ کہ اﷲ عالٰی بلندو بالا اوربڑی شان رکھنے والا(کسی کو)توفیق دے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۳۸۰ تا ۳۸۶:              ازمرسنیا تھانہ جہان آباد ضلع پیلی بھیت مرسلہ شیخ ممتازحسین صاحب           ۶ربیع الآخر۱۳۳۱ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ان مسئلوں میں:

(۱)اکثردیکھا ہے کہ میلاد شریف میں مردوں کو دوحصے اور لڑکوں کو ایک حصہ دیاجاتاہے یہ جائزہے یانہیں؟

(۲)چھوٹے بتاسے مٹھی بھردئیے جاتے ہیں کسی کوکم کسی کو زیادہ پہنچتے ہیں اس میں کچھ حرج ہے یانہیں؟

(۳)اگربتاسے ختم ہوگئے اور کچھ آدمی رہ گئے تو کچھ حرج ہوایانہیں؟

(۴)اگرمیلاد شریف بغیرشیرینی کے پڑھاجائے؟

(۵)میلاد شریف ختم ہونے پر مرد کسی کام کے سبب چلاگیا توکچھ گناہ ہوا؟

(۶)میلادشریف جس کے یہاں ہو اس سے کچھ رنج ہو یہ سننے جائے اور شیرینی نہ لے توکیاگناہ ہے؟

(۷)اگرشیرینی تقسیم کے بعدبچالے؟

الجواب:

(۱)حسب رواج مردوں کو دو حصے لڑکوں کو ایک دینے میں حرج نہیں کہ بوجہ رواج کسی کو ناگوار نہیں ہوتا۔

(۲)مٹھی سے کم بیش پہنچنے میں بھی حرج نہیں مگر اتنی کمی نہ ہو کہ اسے ناگوار گزرے اس کی ذلت سمجھی جائے۔

(۳)کچھ آدمی رہ گئے تو اگرہو سکے تو اور منگاکران کو بھی دے انکار کردینا مناسب نہیں اور نہ ہوسکے تو ان سے معذرت کرلے۔

(۴)میلاد شریف بغیر شیرینی بھی ہوسکتاہے اصل مراد توذکرشریف ہے۔

(۵)ختم کے بعد جوچلاگیا اس پرکچھ الزام نہیں۔

(۶)میلادشریف سننے کو حاضر ہو اور شیرینی نہ لے تو حرج نہیں جبکہ اس میں صاحب خانہ کی دل آزاری نہ ہو ورنہ بلاوجہ شرعی مسلمان کی دل آزاری کی اجازت نہیں۔

(۷)تقسیم کے بعد شیرینی بچ رہے تو وہ اس کا مال ہے جو چاہے کرے اور بہتریہ ہے کہ اسے بھی عزیزوں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن