30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۳۷۷ تا ۳۷۹:کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین ان مسائل میں:
(۱)بطریق روافض بغیرذکر حضرات خلفائے راشدین رضوان اﷲ علیہم اجمعین اہلسنت کے واسطے واقعات کربلا بیان کرنا اور بوجہ ہمنامی خلفائے ثلاثہ حضرت ابوبکر وعمروعثمان فرزندان حضرت علی کرم اﷲ وجہہ کاتذکرہ منجملہ شہدائے دشت کربلاترک کرنا جائزہے نہیں؟
(۲)جن مقامات پرآریہ سماج حضرت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے اور روافض صحابہ عظام سے بدظنی پھیلاتے ہیں شبانہ روزدرمے قدمے سخنے غرضیکہ ہرطرح سے بے حدکوشاں رہتے ہیں وہاں ہرامکانی طریقہ سے عوام کو حفظاً للعقائد ان حضرات کے مناقب اور محامد سے واقف کرنامذہباً واجب ہوگایانہیں؟
(۳)جوشخص بپاس مخالفین امورمذکورہ سے یہ کہہ کر بازرکھے کہ"اگرتم تعریف کروگے تو وہ دل میں براکہیں گے"توایسے شخص کی اقتداء کرکے مقاصد مخالفین کی تکمیل ہونے دیں یا اس سے قطع تعلق کرلیں۔جواب مدلل اور مفصل ارشاد فرماکر ماجورہوں۔
الجواب:
(۱)افضل اذکار ذکرالٰہی عزجلالہ ہے اور ذکرالٰہی میں سب سے افضل نماز،اگرنماز بھی بطور روافض پڑھی جائے گی ناجائزوممنوع ہے نہ کہ اور اذکارمجالس محرم شریف میں ذکرشہادت شریف جس طرح عوام میں رائج ہے جس سے تجدید حزن ونوحہ باطلہ مقصود اور اکاذیب وموضوعات سے تلویث موجودخود حرام ہے،صواعق محرقہ پھر ماثبت بالسنۃ میں ہے:
|
ایاہ ثم ایاہ ان یشغلہ ببدع الرافضۃ من الندب و النیاحۃ والحزن اذلیس ذلک من اخلاق المومنین[1]الخ۔ |
رافضیوں کی بدعات مثلاً روناپیٹنا،گریہ وزاری کرنا اور سوگ منانا وغیرہ میں مشغول ہونے سے بچو اس لئے یہ کام مومنوں کی عادات واخلاق میں سے نہیں الخ۔(ت) |
ہاں ذکر فضائل شریف حضرت سیدنا امام حسین ریحانہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بروجہ جائز روایات صحیحہ معتمدہ معتبرہ سے ضرور نورعین نورہے مگرصرف اسی پر اقتصاراور ذکر خلفاء کرام رضی اﷲ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع