دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

" وَ قَدِمْنَاۤ اِلٰی مَا عَمِلُوۡا مِنْ عَمَلٍ فَجَعَلْنٰہُ ہَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا ﴿۲۳"[1]۔

واﷲ تعالٰی اعلم۔

اور کافروں نے جوکام کئے تھے ہم نے ان کی طرف بڑھ کر انہیں بکھرے ہوئے ذرات کی طرح کردیا۔واﷲ تعالٰی اعلم (ت)

مسئلہ ۳۷۵:                    بہیڑی ضلع بریلی مرسلہ طالب حسین خاں                    ۲۷ی الحجہ ۱۳۲۲ھ

گیارہویں شریف کرناجائزہے یانہیں؟ اور قیام مولود جائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

گیارہویں شریف اور مجلس مبارک میلاد کا قیام جس طرح مکہ معظمہ ومدینہ معظمہ کے علماء کرام اور بلاد دارالاسلام کے خاص وعام میں شائع ہے ضرور جائزہے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۳۷۶:کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زیدنے کہا کہ بعد نمازجمعہ ذکرشہداء کربلا رضی اﷲ تعالٰی عنہم ہوگا، چنانچہ عمرونے مسجد میں بعد نمازجمعہ اس کا اعلان اور اشتہارکردیا زید نے درمیان اذکار تعریف وفضائل وذکرشہادت شہداء کربلا رضی اﷲ تعالٰی عنہم وگریہ وزاری اہلبیت اطہار اوراہلبیت مطہرات کااونٹوں پربے پردہ جانا اور قیدخانہ میں مقید ہونا اوریزیدپلید کاسرِدربار بلانا اور گفتگو ہوناجہاں تک کہ زید کو کتبہائے معتبرہ اہلسنت وجماعت سے یادتھا بیان کردیا اوراہل سماع کو رقت طاری ہونا اور اس رقت ہونے کی وجہ سے کچھ پڑھنے والے اور سننے والے کواجرملنا اور نیز اسی قسم کا جلسہ اپنے مکانوں میں بنظرثواب منعقدکرنا بخلاف طریقہ روافض کے یعنی تعزیہ وعلم وغیرہ سے اس مکان کومعرارکھنا مذہب اہلسنت والجماعت میں درست ہے یانہیں اور بعد ختم مجلس شیرینی وشربت وچاء پرفاتحہ وپنج آیت پڑھ کر ثواب شہداء کربلا رضی اﷲ تعالٰی عنہم کو پہنچانا کیساہے؟ بینواتوجروا۔

الجواب:

حضرات کرام کے فضائل ومناقب ومراتب ومناصب روایات صحیحہ معتبرہ سے بیان کرنا سناناعین ثواب وسعادت ہے اور ذکر شہادت شریف بھی جبکہ مقصود ان کی اس فضیلت اور ان کے صبرواستقامت کابیان ہو مگرغم پروری کاشرع شریف میں حکم نہیں،نہ غم وماتم کی مجلس بنانے کی اجازت،نہ ایسی باتیں کہی جائیں جس میں ان کی بے قدری یاتوہین نکلتی ہو،ماہ ربیع الاول شریف میں حضورپرنور سیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی ولادت شریفہ کامہینہ ہے اور وہی حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ و سلم کی وفات کامہینہ،پھر ائمہ دین وعلمائے کاملین نے اسے ولادت اقدس کی عید بنایا وفات شریف کاماتم نہ بنایا۔واﷲ تعالٰی اعلم


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۵/ ۲۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن