30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
جس شخص کی نسبت معروف ومشہورہے کہ معاذاﷲ وہ حرام کارہے اس سے میلاد شریف پڑھوانا اور اسے چوکی پربٹھانا منع ہے،
|
کما فی تبیین الحقائق وفتح اﷲ المعین وغیرھما،فی تقدیمہ تعظیمہ وقد وجب علیھم اھانتہ شرعا[1]۔ |
جیسا کہ تبیین الحقائق،فتح اﷲ المعین اور دیگر کتب میں مذکورہ کہ فاسق کو(امامت کیلئے)آگے کرنے میں اس کی تعظیم ہے حالانکہ شریعت میں لوگوں پراس کی توہین واجب ہے(ت) |
مگرشہرت صحیح ہو نہ جھوٹی بے معنی تہمت،جیسے آج کل بہت نا اہل جاہل خداناترس اپنے جھوٹے اوہام کے باعث مسلمانوں پر اتہام لگادیتے ہیں اس سے وہ خود سخت حرام وکبیرہ کے مرتکب اور شدید سزا کے مستحق ہوتے ہیں۔رہاخالی بلانا وہ مصلحت دینی پرہے اگرجانے کہ بہ نرمی سمجھانے میں زیادہ اثر کی امید ہے تویوہیں کرے اور اگر جانے کہ دور کرنے اور سختی برتنے میں زیادہ نفع ہوگا،تویہی کرے،اور حال یکساں ہے توشریعت کی غیرت ا ور دوسروں کی عبرت کیلئے علانیہ دوری بہتر اور اپنے عیبوں پرنظر اور مسلمانوں کے ساتھ رفق ورحمت کے لئے خفیہ نرمی اولٰی۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۳۷۴: ازمحمدصابر عفی عنہ اعظم گڑھ ۲۹شعبان المعظم ۱۳۳۲ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگرہنود میلادشریف کے چندے میں مسلمانوں کے ساتھ شریک ہوں یاخود اہل ہنود انفراداً میلادشریف کرائیں تو جائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب:
ہندوسے مسلمان امرِدین میں مددنہ لے۔حدیث شریف میں ہے:
|
انالانستعین بمشرک[2]۔ |
ہم کسی مشرک سے مدد نہیں لیتے(ت) |
اوراگروہ خود شرکت چاہیں توبطورچندہ شریک نہ کیاجائے کہ اس کے مال سے قربت قائم نہیں ہوسکتی ہاں اگروہ کسی مسلمان کو تملیک کردے یہ مسلمان چندے میں دے دے مضائقہ نہیں جبکہ اس طورپر لینے میں ہندو کے لئے وجہ استعلا نہ ہو وہ یہ نہ سمجھے کہ مسلمانوں نے مجھ سے استمداد کی میری مدد کے محتاج ہوئے بلکہ احسان مانے کہ میرا مال قبول کرلیا،ہندو اپنے مال سے کوئی کارخیر کرے مقبول نہیں،
[1] فتح المعین کتاب الصلٰوۃ باب الامامۃ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ۱/ ۲۰۸،تبیین الحقائق کتاب الصلٰوۃ باب الامامۃ المطبعۃ الکبرٰی الامیریہ بولاق مصر ۱/ ۱۳۴
[2] مصنف ابن ابی شیبہ کتاب الجہاد حدیث ۱۵۰۰۹ ادارۃ القرآن کراچی ۱۲/ ۳۹۵،سنن ابی داؤد کتاب الجہاد ۲/ ۱۹ وسنن ابن ماجہ ابواب الجہاد ص۲۰۸ ، ومسند احمدبن حنبل،عن عائشہ ۶/ ۶۸
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع