30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مسلم والاربعۃ الا النسائی عن ام المؤمنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہا ورواہ البخاری تعلیقا۔ |
مسلم،بخاری،ترمذی،ابوداؤد اور ابن ماجہ(سوائے نسائی کے) سب نے ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہا کی سند سے اس کو روایت کیا البتہ امام بخاری نے بطور تعلیق اس کو روایت کیاہے۔(ت) |
اور اگرعیاذا باﷲ استخفاف وتحقیر کی نیت ہو توصریح کفر ہے،یوہیں مسائل شرعیہ کے ساتھ استہزاء صراحۃً کفرہے،
|
قال اﷲ تعالٰی " قُلْ اَبِاللہِ وَاٰیٰتِہٖ وَرَسُوۡلِہٖ کُنۡتُمْ تَسْتَہۡزِءُوۡنَ ﴿۶۵﴾ لَاتَعْتَذِرُوۡا قَدْکَفَرْتُمۡ بَعْدَ اِیۡمٰنِکُمْ ؕ"[1] |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اے میرے محبوب رسول! ان لوگوں سے فرمادیجئے کیاتم اﷲ تعالٰی اس کی آیات اور اس کے رسول سے استہزأ اور مذاق کرتے ہو،بہانے نہ بناؤ کیونکہ تم ایمان کاانکار کرنے والے ہو۔(ت) |
یوہیں وہ کلمہ ملعونہ کہ داڑھی منڈانے والے رکھانے والوں سے بہترہیں الخ صاف سنت متواترہ کی توہین اورکلمہ کفرہے، والعیاذباﷲ رب العالمین۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(خدا کی پناہ جوتمام جہانوں کاپروردگار ہے۔اور اﷲ تعالٰی پاک،برتر،سب سے زیادہ علم والا ہے اور اس عزت وتوقیر کے مالک کاعلم کامل اور نہایت درجہ پختہ ہے۔ ت)فقط۔
مسئلہ ۳۷۲: ازاترولی ضلع اعظم گڑھ محلہ مغلاں مرسلہ اکرام عظیم صاحب ۱۸جمادی الاولٰی ۱۳۲۱ھ
بے نمازی مسلمان کے گھرمیلاد شریف کی محفل میں شریک ہونا یاپڑھنا جائزہے یانہیں؟
الجواب:
مجلس میلادشریف نیک کام ہے اور نیک کام میں شرکت بری نہیں،ہاں اگر اس کی تنبیہ کے لئے اس سے میل جول یک لخت چھوڑدیا ہوتو نہ شریک ہوں یہی بہترہے۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۳۷۳: ازکلی ناگر ضلع پیلی بھیت مرسلہ اکبرعلی صاحب ۲جمادی الآخر ۱۳۲۲ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایک شخص حرام کرنے والا مولود پڑھتاہے اور حرام سے توبہ کرتاہے اور بعد مولود پڑھنے کے پھرحرام کرنے پرکمرباندھے ہے تو اس کے حق میں مولود کاپڑھنا کیساہے اور وہ شخص مجلس مولود پڑھنے کے اور بلانے کے قابل ہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع