30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من دعا الی ھدی کان لہ من الاجر مثل اجور من تبعہ لاینقص ذلک من اجورھم شیئا ومن دعا الٰی ضلالۃ کان علیہ من الاثم مثل اثام من تبعہ لاینقص ذٰلک من اثامھم شیئا[1]۔رواہ الائمۃ احمد ومسلم و الاربعۃ عن ابی ھریرۃ۔ |
جس شخص نے لوگوں کوہدایت کی طرف بلایا تو اس کے جتنے پیروکار ہوں گے ان سب کے اجروثواب کے برابر اس داعی کو بھی ثواب ہوگا اور پیروکاروں کے اجروثواب میں بھی کوئی کمی واقع نہیں ہوگی،اور جس کسی شخص نے لوگوں کوگمراہی کی طرف دعوت دی تو جتنے لوگ ان کااتباع کریں گے ان سب کے برابر دعوت دینے والوں کو گناہ ہوگا لیکن گمراہی میں اتباع کرنے والوں کے گناہوں میں بھی ذرہ برابر کمی نہیں ہوگی۔ ائمہ کرام امام احمد،مسلم،ترمذی،ابوداؤد،نسائی اور ابن ماجہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے اس کوروایت کیا۔(ت) |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پاک ومنزہ ہیں اس سے کہ ایسی ناپاک جگہ تشریف فرماہوں البتہ وہاں ابلیس وشیاطین کاہجوم ہوگا،والعیاذباﷲ رب العالمین(اﷲ تعالٰی کی پناہ جوتمام جہانوں کاپروردگار ہے۔ت)ذکرشریف حضورپرنورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم باوضو ہونامستحب ہے اوربے وضو بھی جائز اگرنیت معاذاﷲ استخفاف کی نہ ہو،حدیث صحیح میں ہے:
|
کان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یذکراﷲ علٰی کل احیانہ[2]۔رواہ الائمۃ احمد و |
نبی کریم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہمہ وقت اﷲ تعالٰی کاذکر فرمایاکرتے تھے،چنانچہ امام احمد، |
[1] مسند احمدبن حنبل عن ابی ہریرۃ رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۲/ ۳۹۷،جامع الترمذی ابواب العلم ۲/ ۹۲ وسنن ابن ماجہ باب من سن سنۃ حسنۃ الخ ص۱۹،سنن ابی داؤد کتاب السنۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۲/ ۲۷۹،صحیح مسلم کتاب العلم باب من سن سنۃ حسنۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۲/ ۳۴۱
[2] صحیح مسلم کتاب الحیض باب ذکراﷲ تعالٰی فی حال الجنابۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۶۲،صحیح البخاری ۱/ ۴۴ و ۸۸ وسنن ابی داؤد کتاب الطہارۃ باب فی الرجل بذکراﷲ الخ ۱/ ۴،سنن ابن ماجہ ابواب الطہارۃ ذکراﷲ تعالٰی علی الخلاء ص ۲۶،مسند احمدبن حنبل عن عائشہ رضی اﷲ عنہا المکتب الاسلامی بیروت ۶/ ۷۰ و ۱۵۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع