دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

خوش آوازی کے چوکی پرمولود پڑھنے بٹھانا جائزہے یانہیں؟ اور ایسے آدمی سے رب العزت جل مجدہ اور روح حضور فخرعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی خوش ہوتی ہے یاناخوش؟ اور پروردگار عالم ایسی مجالس سے خوش ہوکر رحمت نازل فرماتاہے یاغضب؟ اور حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ان محافل میں تشریف لاتے ہیں یانہیں؟ بانیان اورحاضرین محافل کے مستحق رحمت ہیں یاغضب؟ بیّنوا من الکتاب توجروا عند رب الارباب(کتاب کے حوالے سے بیان فرماؤ تاکہ رب الارباب کے ہاں سے اجروثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

افعال مذکورہ سخت کبائر ہیں اور ان کامرتکب اشدفاسق وفاجر مستحق عذاب یزداں وغضب رحمن اوردنیامیں مستوجب ہزاراں ذلت وہوان خوش آوازی خواہ کسی علت نفسانی کے باعث اسے منبرومسند پر کہ حقیقۃً مسندحضورپرنورسیدعالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ہے تعظیماً بٹھانا اس سے مجلس مبارک پڑھوانا حرام ہے،تبیین الحقائق وفتح اﷲ المعین وطحطاوی علی مراقی الفلاح وغیرہا میں ہے:

فی تقدیم الفاسق تعظیمہ وقد وجب علیہم اھانتہ شرعا[1]۔

فاسق کو آگے کرنے میں اس کی تعظیم ہے حالانکہ بوجہ فسق لوگوں پرشرعاً اس کی توہین کرنا واجب اور ضروری ہے۔(ت)

روایات موضوعہ پڑھنا بھی حرام سننابھی حرام،ایسی مجالس سے اﷲ عزوجل اور حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کمال ناراض ہیں،ایسی مجالس اور ان کا پڑھنے والا اور اس حال سے آگاہی پاکربھی حاضر ہونے والا سب مستحق غضب الٰہی ہیں یہ جتنے حاضرین ہیں سب وبال شدیدمیں جداجداگرفتار ہیں اوران سب کے وبال کے برابر اس پڑھنے والے پروبال ہے اور خود اس کااپنا گناہ اس پرعلاوہ اور ان حاضرین وقاری سب کے برابرگناہ ایسی مجلس کے بانی پر ہے اور اپناگناہ اس پرطرہ مثلاً ہزارحاضرین مذکور ہوں تو ان پر ہزار گنا اور اس کا عذاب قاری پر ایک ہزار ایک گنا اور بانی پر دوہزار دوگنا ایک ہزار حاضرین کے اور ایک ہزارایک اس قاری کے اور ایک خود اپنا،پھریہ شمار ایک ہی بارنہ ہوگا بلکہ جس قدرروایات موضوعہ جس قدرکلمات نامشروعہ وہ قاری جاہل جری پڑھے گاہرروایت ہرکلمہ پریہ حساب وبال وعذاب تازہ ہونا مثلاً فرض کیجئے کہ ایسے سوکلمات مردودہ اس مجلس میں اس نے پڑھے تو ان حاضرین میں ہرایک پرسو سوگناہ اور اس قاری علم ودین سے عاری پرایک لاکھ ایک سوگناہ اور باقی پردولاکھ دوسو، وقس علٰی ھذا،رسول اﷲ


 

 



[1] فتح المعین کتاب الصلٰوۃ باب الامامۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱/ ۲۰۸،تبیین الحقائق باب الامامۃ المطبعۃ الکبری بولاق مصر ۱/ ۱۳۴،غنیۃ المستملی فصل فی الامامۃ سہیل اکیڈمی لاہور ص ۵۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن