دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

گوناگوں کو ان چھوکروں کے سور سے اپنی سورملاکر اس طور پڑھتے کہ مجال کیا ہے کسی کو جو اس میں اور رنڈیوں کے گانے میں کچھ بھی فرق سمجھے مگرسامعین میں سے اکثر توایسے ہیں کہ فارسی واردو توبالکل نہیں سمجھتے مجردوزن اور آوازہی پرفریفتہ و مفتون ہوکر سماعت کرتے ہیں اور گاہ بگاہ عبارت منثورہ سے اپنی زبان میں سمجھادیتے ہیں وہ بھی اکثر بے اصل ہے اس طور پر پڑھناجائزہے یانہیں؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب:

ایسا پڑھنا ممنوع ہے،یہ پڑھنا نہیں گانا ہے اور امرد کے گانے میں فتنہ ہے،اور فتنے کا بند کرنا واجب۔

فی ردالمحتار عن التاتارخانیہ عن العیون،سماع غناء حرام ومن اباحہ فلمن تخلی عن اللھو وتحلی بالتقوی واحتاج الٰی ذلک احتیاج المریض الی الدواء ولہ شرائط ستۃ ان لایکون فیھم امرد[1] الخ ملخصاً وفی الخیریۃ عن التتارخانیۃ عن نصاب الاحتساب التغنی واستماع الغناء حرام ومن اباحہ فلمن تخلی عن الھوی ولہ شرائط ان لایکون فیھم امرد ولامرأۃ [2] الخ ملتقطا۔

فتاوٰی شامی میں بحوالہ تاتارخانیہ"العیون"سے روایت ہے کہ گانا سنناحرام غذاہے پس جس کسی نے اسے مباح قراردیا تویہ اس کے لئے اس صورت میں ہے کہ کھیل وغیرہ سے خالی ہو اور زیور تقوٰی سے آراستہ ہو اور اسے اس کی طرف کچھ اس طرح کی احتیاج اور ضرورت ہو جس طرح مریض کو دوا کی احتیاج ہوتی ہے اور اس کے لئے چھ شرائط ہیں،ایک یہ کہ ان میں کوئی بے ریش لڑکاشریک نہ ہو الخ ملخصا،اور فتاوٰی خیریہ میں تتارخانیہ کے حوالہ سے نصاب الاحتساب سے منقول ہے کہ گانا گانا اور سنناحرام ہے اور جس نے سے مباح کہا تو یہ اس کے لئے ہے جو نفسانی خواہش سے خالی ہو،اور اس کے جواز کی چھ شرائط ہیں،ایک یہ کہ ان میں کوئی بے ریش لڑکا اور کوئی عورت شریک نہ ہو اھ ملتقطًا(ت)

یوہیں بے اصل وباطل روایات کا پڑھنا سننا حرام وگناہ ہے،نص علیہ علماء القدیم والحدیث فی کتب الفقہ واصول الحدیث(چنانچہ قدیم علماء کرام نے فقہ اور اصول حدیث کی کتابوں میں


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الحظروالاباحۃ داراحیاء التراث العربی بیروت ۵/ ۲۲۲

[2] فتاوٰی خیریۃ کتاب الکراہۃ والاستحسان دارالمعرفۃ بیروت ۲/ ۱۷۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن