دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم غایۃ مراھہ ومرماہ خاتمۃ المحدثین[1]۔

خوشخبری ہے جس کا غایت مقصد اور مرکز نگاہ آنحضرت صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم ہے۔(ت)

علامہ سیداحمد زین دحلان مکی قدس سرہ الملکی الدرالسنیہ میں فرماتے ہیں:

من تعظیمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الفرح بلیلۃ ولادتہ وقرأۃ المولد والقیام عند ذکر ولادتہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم واطعام الطعام وغیرذٰلک مما یعتاد الناس فعلہ من انواع البر فان ذٰلک کلہ من تعظیمہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وقد اخردت مسائلۃ المولد ومایتعلق بھا بالتالیف واعتنی بذٰلک کثیر من العلماء فالفوا فی ذٰلک مصنفات مشحونۃ بالادلۃ والبراھین فلاحاجۃ لنا الی الاطالۃ بذلک انتھی[2]۔ واﷲ تعالٰی اعلم

حضوراکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ان کی ولادت والی رات میں خوشی منائے، تذکرہ ولادت کرے اور بوقت ولادت قیام کرے،لوگوں کو کھاناکھلائے اور ان کے علاوہ دیگرامورِخیر بھی انجام دے جن کے کرنے کے عادی ہیں۔اس لئے کہ یہ سب کام حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی تعظیم میں شمار ہوتے ہیں،اور میں نے میلاد رسول اور اس سے متعلقہ مسائل پر ایک مستقل کتاب لکھی ہے اور بے شمار علماء نے بھی اس کا اہتمام کیاہے چنانچہ اس موضوع پر ان حضرات نے ایسی کتابیں تصنیف فرمائیں جو عقلی ونقلی دلائل سے بھری پڑی ہیں،لہٰذا ہمیں اس موضوع کو طویل کرنے کی چنداں ضرورت نہیں، انتہی۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۳۶۹:            ازکانپور پرانی سبزی منڈی کی مسجد مرسلہ مولوی احمدعلی صاحب                      ۱۶ ربیع الاول ۱۳۱۶ھ

ماقولکم رحمکم اﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی آپ پررحم وکرم فرمائے آپ کا کیاارشاد ہے)اس مسئلہ میں کہ دیارِبنگالہ میں آج کل بعض بعض مولوی اور میاں جی دوتین چھوکروں کوجولحن دلکش ودلآویز رکھتاہو اردو وفارسی غزل کا وزن گٹکری کاساتھ تعلیم دیتے ہیں جب کہیں مولود شریف کی دعوت ہوتی ہے تو ان چھوکروں کو ہمراہ لے کرجاتے ہیں اور محفل میلاد شریف ہوگا کر کے عوام وخواص کواطلاع واعلان کرتے ہیں جب سامعین مجتمع ہوجاتے ہیں توفارسی واردوغزل اور قصائد واشعار


 

 



[1] عقدالجوہر فی مولدالنبی الازھر جامعہ اسلامیہ لاہور ص۲۵ و۲۶

[2] الدررالسنیہ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن