30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
وصححہ عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنھما۔ |
حضرت عبداﷲ ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا اور اسے صحیح قراردیا۔ت) |
اور احادیث میں اسے صحیح وغلط وثابت وموضوع کی تمیزنہ ہوگی،اور رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من یقل علیّ مالم اقل فلیتبوأ مقعدہ من النار۔رواہ البخاری [1]فی صحیحہ عن سلمۃ بن اکوع رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
جو مجھ پر وہ بات کہے جو میں نے نہ فرمائی وہ اپنا ٹھکانہ دوزخ میں بنالے(امام بخاری نے اپنی صحیح میں سلمہ بن اکوع رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے اس کو روایت کیا۔ت) |
اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
افتوابغیر علم فضلوا واضلوا۔رواہ الائمۃ احمد [2] والشیخان والترمذی وابن ماجۃ عن عبداﷲ بن عمرو رضی اﷲ تعالٰی عنہما۔ |
بے علم مسئلہ بیان کیا سو آپ بھی گمراہ ہوئے اور لوگوں کو بھی گمراہ کیا(ائمہ کرام مثلاً امام احمد،بخاری،مسلم،ترمذی اور ابن ماجہ نے اس کو حضرت عبداﷲ بن عمرو رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت) |
دوسری حدیث میں آیا حضوراقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:
|
من افتی بغیر علم لعنتہ ملٰئکۃ السماء والارض۔ رواہ ابن عساکر[3]عن امیرالمؤمنین علی کرم اﷲ وجھہ۔ |
جو بے علم فتوٰی دے اسے آسمان وزمین کے فرشتے لعنت کریں(ابن عساکر نے امیرالمومنین علی کرم اﷲ وجہہ سے اسے روایت کیا۔ت) |
۹یوہیں جاہل کا پِیر بننالوگوں کو مریدکرنا چادر سے زیادہ پاؤں پھیلانا چھوٹامنہ بڑی بات ہے پِیر ہادی ہوتاہے اور جاہل کی نسبت ابھی حدیثوں سے گزرا کہ ہدایت نہیں کرسکتا نہ قرآن سے نہ حدیث سے نہ فقہ ع
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع