30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ہاں اگر کوئی شخص حقیقت میں عالم دین ہو اور لوگ اس کے فضل سے ناواقف اور یہ اس سچی نیت سے کہ وہ آگاہ ہوکر فیض لیں ہدایت پائیں اپنا عالم ہوناظاہر کرے تو مضائقہ نہیں جیسے سیدنا یوسف علٰی نبینا الکریم وعلیہ الصلٰوۃ والتسلیم نے فرمایاتھا: " اِنِّیۡ حَفِیۡظٌ عَلِیۡمٌ ﴿۵۵﴾ "[1](بیشک میں حفاظت کرنے والا اور جاننے والاہوں۔ت)پھریہ بھی سچے عالموں کے لئے ہے۔
۷زیدجاہل کااپنے آپ کو مولوی صاحب کہنا دوناگناہ ہے کہ اس کے ساتھ جھوٹ اور جھوٹی تعریف کاپسندکرنا بھی شامل ہوا۔
|
قال اﷲ عزوجل" لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِیۡنَ یَفْرَحُوۡنَ بِمَاۤ اَتَوۡا وَّیُحِبُّوۡنَ اَنۡ یُّحْمَدُوۡا بِمَا لَمْ یَفْعَلُوۡا فَلَا تَحْسَبَنَّہُمْ بِمَفَازَۃٍ مِّنَ الْعَذَابِ ۚ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۱۸۸﴾ "[2]۔ |
(اﷲ عزوجل نے فرمایا)ہرگزنہ جانیو تو انہیں جو اِتراتے ہیں اپنے کام پراور دوست رکھتے ہیں اسے کہ تعریف کئے جائیں اس بات سے جو انہوں نے نہ کی توہرگز نہ جانیو انہیں عذاب سے پناہ کی جگہ میں اور اُن کے لئے دکھ کی مارہے۔ |
معالم شریف میں عکرمۃ تابعی شاگرد عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اس آیت کی تفسیر میں منقول:
|
یفرحون باضلالھم الناس وبنسبۃ الناس ایاھم الی العلم ولیسوا باھل العلم[3]۔ |
خوش ہوتے ہیں لوگوں کوبہکانے اور اس پر کہ لوگ انہیں مولوی کہیں حالانکہ مولوی نہیں۔ |
۸جاہل کی وعظ گوئی بھی گناہ ہے۔وعظ میں قرآن مجید کی تفسیر یانبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی حدیث یاشریعت کامسئلہ اور جاہل کو ان میں کسی چیز کابیان جائزنہیں،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من قال فی القراٰن بغیرعلم فلیتبوأ مقعدہ من النار۔ رواہ الترمذی[4] |
جو بے علم قرآن کی تفسیر بیان کرے وہ اپنا ٹھکانا دوزخ میں بنا لے(اس کو امام ترمذی نے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع