30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور ۵یہیں سے ظاہر ہواکہ امامت میں اس کاسبقت کرنا بھی گناہ ہے جبکہ حاضرین میں اس کے سوا کوئی اور شخص قرآن مجید صحیح پڑھنے والا سنی صحیح العقیدہ متقی موجود ہوکہ جب یہ علانیہ حرام کھاتا ہے تو کھلا فاسق ہے اور فاسق کو اور لوگ اگرآگے کریں تو گنہگار ہوں نہ کہ خود ہی آگے بڑھ جائے۔غنیہ میں ہے:
|
لو قدموا فاسقا یأثمون[1]۔ |
اگرکسی فاسق کو لوگ امامت کے لئے آگے کریں توگناہگار ہوں گے۔(ت) |
۶یوہیں اپنے آپ کو بے ضرورت شرعی مولوی صاحب لکھنابھی گناہ ومخالف حکم قرآن عظیم ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی" ہُوَ اَعْلَمُ بِکُمْ اِذْ اَنۡشَاَکُمۡ مِّنَ الْاَرْضِ وَ اِذْ اَنۡتُمْ اَجِنَّۃٌ فِیۡ بُطُوۡنِ اُمَّہٰتِکُمْ ۚ فَلَا تُزَکُّوۡۤا اَنۡفُسَکُمْ ؕ ہُوَ اَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقٰی ٪﴿۳۲﴾ "[2] |
(اﷲ تعالٰی نے فرمایا)اﷲ تعالٰی تمہیں خوب جانتا ہے جب اس نے تمہیں زمین سے اٹھان دی اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں چھپے تھے تو اپنی جانوں کوآپ اچھانہ کہو خدا خوب جانتاہے جوپرہیزگار ہے۔ |
اورفرماتاہے:
|
" اَلَمْ تَرَ اِلَی الَّذِیۡنَ یُزَکُّوۡنَ اَنۡفُسَہُمْ ؕ بَلِ اللہُ یُزَکِّیۡ مَنۡ یَّشَآءُ"[3] |
کیاتونے نہ دیکھا اُن لوگوں کو جو آپ اپنی جان کو ستھرابتاتے ہیں بلکہ خداستھراکرتاہے جسے چاہے۔ |
حدیث میں ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من قال اناعالم فھوجاھل۔رواہ الطبرانی فی الاوسط [4] عن ابن عمر رضی اﷲ تعالٰی عنھما بسند حسن۔ |
جواپنے آپ کو عالم کہے وہ جاہل ہے(امام طبرانی نے الاوسط میں سندحسن کے ساتھ حضرت عبداﷲ ابن عمررضی اﷲ تعالٰی عنہما سے اس کو روایت کیاہے۔ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع