30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ثلٰثۃ لایستخف بحقھم الامنافق بین النفاق ذو العلم وذوالشیبۃ فی الاسلام و امام مقسط[1]۔ |
تین شخصوں کاحق ہلکانہ جائے گا مگر جومنافق کھلا منافق ہو عالم اوروہ جسے اسلام میں بڑھاپا آیا اور سلطان اسلام عادل۔ |
تحصیل زرکے لئے علماء مسلمین پربیجاحملہ کرنے والا ظالم ہے اور ظلم قیامت کے دن ظلمات،قاضی مذکور جیسے امام کے پیچھے بلاوجہ شرعی نماز ترك کرنا تفریق جماعت یاترك جماعت ہے،اور دونوں حرام وناجائز۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۳۶۲: ازیوناورعلاقہ پران ملك مالوہ مسئولہ قاسم علی ۱۸ذی القعدہ ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص اسلام وایمان وشرع شریف کے احکام کوجانتاہے اور لوگوں کوگناہ سے بچنے کی ہدایت اس آیت کے وسیلے " فَذَکِّرْ اِنۡ نَّفَعَتِ الذِّکْرٰی ؕ﴿۹﴾"[2] کرسکتاہے یانہیں؟
الجواب:
اگرعالم ہے تو اس کایہ منصب ہے اور جاہل کو وعظ کہنے کی اجازت نہیں وہ جتناسنوارے گا اس سے زیادہ بگاڑے گا واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۶۳: ازبھان پورہ مکہراسٹیٹ مسئولہ مرتضٰی خاں پی سارجنٹ سپرنٹنڈنٹ پولس آفس ۱۷ ذی الحجہ ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ خالد نے خلاف شرع کوئی مسئلہ بیان کیا اور بکر نے جس کے ذہن میں وہ غلط ہے بغرض اصلاح سوال کیاتوکہا بکرکا یہ سوال غلط ہے اور خالد نے یہ مسئلہ شرعیہ استصوابیہ کونہیں سمجھایا تو اس کے لئے کیاحکم ہے؟ بینوا توجروا
الجواب:
بکر کے ذہن میں جبکہ خالد کامسئلہ صحیح نہ تھا توبکر کااسے پوچھنا کچھ بے جانہ ہوا اور خالد کانہ بتانا سخت بے جاہوا خصوصًا جبکہ خالد نے مسئلہ غلط بیان کیاہو۔واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع