دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ ۳۶۱:             ازاجمیر مقدس محلہ لاکھی کوٹھری اوپری گلی نزدپیرزادگان مسئولہ کمال الدین                 ۸شوال ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص اپنے کو عوام پرمولوی ظاہرکرے جس نے نہ تو کسی مدرسہ میں تعلیم باقاعدہ حاصل کی ہو اور نہ جس نے کوئی سند منشی عالم فاضل کی حاصل کی ہو اور خود ساختہ استفتاء پرخود ہی جواب تحریرکردے اور طلباء ومدرسین سے دستخط کرائے اور جس سے اپنی ذات کاممتنع ہونامقصود ہو اور جوجیدعالم ومولوی صاحبان وقاضی صاحب پرشہرت حاصل کرنے اور زرحاصل کرنے کی غرض سے جاوبیجاحملہ کرے اور جو مدت تك قاضی صاحب کے پیچھے نمازادا کرتارہا ہو اور چندروز سے قاضی صاحب کے پیچھے نمازادانہیں کرتاہے اور صدہا علماقاضی صاحب کے پیچھے نماز اداکرتے رہے ہیں۔بینواتوجروا۔

الجواب:

سندحاصل کرنا توکچھ ضرورنہیں،ہاں باقاعدہ تعلیم پاناضرورہے مدرسہ میں ہو یاکسی عالم کے مکان پر،اور جس نے بے قاعدہ تعلیم پائی وہ جاہل محض سے بدتر،نیم ملاخطرہ ایمان ہوگا ایسے شخص کو فتوٰی نویسی پرجرأت حرام ہے۔حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من افتی بغیر علم لعنتہ ملٰئکۃ السماء والارض [1]۔

جوبے علم فتوٰی دے اس پرآسمان وزمین کے فرشتوں کی لعنت ہے۔

اور اگرفتوٰی سے اگرچہ صحیح ہو وجہ اﷲ مقصودنہیں بلکہ اپناکوئی دنیاوی نفع منظورہے تویہ دوسرا سبب لعنت ہے کہ آیات اﷲ کے عوض ثمن قلیل حاصل کرنے پرفرمایاگیا:

" اُولٰٓئِکَ لَا خَلٰقَ لَہُمْ فِی الۡاٰخِرَۃِ وَلَا یُکَلِّمُہُمُ اللہُ وَلَا یَنۡظُرُ اِلَیۡہِمْ یَوْمَ الْقِیٰمَۃِ وَلَا یُزَکِّیۡہِمْ۪ وَلَہُمْ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ﴿۷۷﴾

"[2]

 

ان کاآخرت میں کوئی حصہ نہیں اور اﷲ ان سے کلام نہ فرمائے گا اور نہ قیامت کے دن ان کی طرف نظررحمت کرے اور نہ انہیں پاك کرے گا اور ان کے لئے دردناك عذاب ہے۔

اور علمائے دین کی توہین کرنے والا منافق ہے۔حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:


 

 



[1] کنزالعمال بحوالہ ابن عساکر عن علی حدیث ۲۹۰۱۸ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰/ ۱۹۳

[2] القرآن الکریم ۳/ ۷۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن