دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

(۲)قابلیت سے باہر علم سکھانا فتنہ میں ڈالناہے اور ناقابل کو مباحث ومجادل بنانادین کو معاذاﷲ ذلت کے لئے پیش کرنا ہے۔نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

اذا وسد الامر الٰی غیراھلہ فانتظر الساعۃ[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم

جب نا اہل کوکام سپرد کیاجائے توقیامت کاانتظارکرو(ت)

مسئلہ ۳۵۸:           ازموضع گھاگرہ ڈاکخانہ پائیکوڑہ ضلع میمن سنگھ مسئولہ مولوی سعیدالرحمن      ۲۹رمضان ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ موضع گھاگرہ میں لوگوں نے ایك نیاجلسہ قائم کیا ہے بنگلہ میں اس کانام سمیتی ہے واسطے فیصلہ کرنے مقدمہ وغیرہ کے۔لیکن اس میں چارپانچ شخص ناقابل علم شریعت سے ناواقف سردارہوکر اپنی رائے کے مطابق احکام جاری کرتے ہیں شریعت کے خلاف اور اگرکوئی ان کے خلاف شرع حکم کونہ مانے تو اس کو امامت سے برخاست اور جمعہ وجماعت سے خارج کرتے ہیں اور لوگوں کو اس کی دعوت ونمازجنازہ غرض تمام دنیوی اخروی کاموں سے منع کرتے ہیں علماء کی اہانت،ظالموں کی تعظیم وتکریم کرتے ہیں اور عالموں سے حسدبغض کینہ دل وجان سے کرتے ہیں حتی کہ اہل علم کو حقیرسمجھتے اور کبھی گالیاں بھی دیتے ہیں حسد کی وجہ سے عالموں کو پیچھے اور اَن پڑھ کو آگے نمازپڑھنے کاحکم دیتے ہیں یعنی جاہل کو امامت کاحکم دیتے ہیں،موافق شریعت ان پرکیاحکم ہے اور جو ان کی مدد کرے ان پر کس قدرگناہ ہے؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب :

جاہلوں کوحاکم شرع بناناحرام ہے اور وہ جو خلاف شرع حکم دیتے ہیں اس کاماننا حرام ہے،ایسے لوگوں کے لئے قرآن عظیم میں تین الفاظ ارشاد فرمائے:ظالم،فاسق،کافر۔اور اپنے باطل احکام نہ ماننے والوں کوامامت وجمعہ وجماعات سے خارج کرنا ان کا سخت ظلم ہے اور ان کی نمازجنازہ سے روکنا اوراشدظلم۔ظالموں کی تعظیم حرام ہے اور عالمان دین کی اہانت کفرہے۔مجمع الانہر میں ہے:

من قال للعالم عویلم قاصدا بہ الاستخفاف کفر[2]۔

جس شخص نے کسی عالم کو بصیغہ تصغیر عُویْلَمْ ہلکاجان کرکہا تو وہ کافرہوگیا۔(ت)

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب العلم باب من سئل الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/ ۱۴

[2] مجمع الانہر فی شرح ملتقی الابحر باب المرتد ثم ان الفاظ الکفر الخ داراحیاء التراث العربی بیروت ۱/ ۶۹۵

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن