30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ۳۵۵: ازشہر چڑھائی نیب مسئولہ عبدالرحیم صاحب ۷ربیع الآخر ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ خدا کے یہاں مفتی فتوٰی دینے کا ذمہ دار ہے یاوہ بھی جوفتوٰی پرعمل کرے؟ بینوا توجروا۔
الجواب:
اگر وہ مفتی قابل فتوٰی نہیں یاعامہ مسلمین شہردربارہ فتوٰی اس پراعتماد نہیں کرتے یافتوٰی ایساغلط ہے جس کی صریح غلطی مستفتی پرظاہرہے یاعالم معتمد مستند نے اس کے اغلاط ظاہر کردئیے یافتوٰی واقعات پرنہیں ہے اور اس میں مفتی نے اصل واقعہ چھپایا اور غلط رخ دکھایا تو مفتی،اس پرعمل کرنے والا دونوں ماخوذوگرفتارہیں ورنہ جب تك حق واضح نہ ہو جاہل پروبال نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ۳۵۶:ازاحمدآباد گجرات محلہ چھیپیاں پانچ پنپیلی مکان چھینیہ سلطان جی علی جی کوڑے والے مسئولہ غلام نبی صاحب پیرزادہ ۱۴رمضان ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین:
(۱)جولوگ کتب دینیات وغیرہ طالب علم کوتعلیم دینے سے مدرس اول کو منع کرتے ہیں ان کا کیاحکم ہے؟
(۲)اور کسی نا اہل کو اس کی قابلیت سے باہر علم سکھانا بغرض مباحثات ومجادلات کے کیساہے؟ بیّنوابیانا شافیا توجروا اجرا وافیا(شافی بیان فرماؤ اور پورااجروثواب پاؤ۔ت)
الجواب :
(۱)تعلیم دین اگربوجہ دین ہے تو اس سے ممانعت منع خیر ہے " مَّنَّاعٍ لِّلْخَیۡرِ مُعْتَدٍ اَثِیۡـمٍ ﴿ۙ۱۲﴾"[1] (بھلائی سے روکنے والا حد سے گزرنے والا اور گنہگارہے۔ت)میں داخل ہونا ہے ایسے لوگوں کی بات ہرگز نہ سنی جائے نہ انہیں مدرسہ میں دخل دیاجائے ہاں اگرمدرس اول بدمذہب ہو اور بنام اپنے مذہب فاسد کی اشاعت چاہتاہو تو اسے روکنا فرض ہے اور یہ تعلیم دین کی ممانعت نہ ہوئی بلکہ تخریب دین کاانسداد ہوا۔واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع