دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

افتراء اﷲ عزوجل پرافتراہے،اور اﷲ عزوجل فرماتاہے:

" اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ لَایُفْلِحُوۡنَ ﴿ؕ۶۹"[1]

وہ جو اﷲ پرجھوٹ افتراء کرتے ہیں فلاح نہ پائیں گے۔

اور اگر بے علمی سے ہے تو جاہل پرسخت حرام ہے کہ فتوٰی دے۔حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

من افتی بغیر علم لعنتہ ملٰئکۃ السماء والارض[2]۔

جو بغیرعلم کے فتوٰی دے اس پرآسمان وزمین کے فرشتے لعنت کرتے ہیں۔

ہاں اگر عالم سے اتفاقًا سہو واقع ہو اور اس نے اپنی طرف سے بے احتیاطی نہ کی اور غلط جواب صادر ہوا تومواخذہ نہیں مگر فرض ہے کہ مطلع ہوتے ہی فورًا اپنی خطاظاہر کرے،اس پر اصرار کرے تو پہلی شق یعنی افترا میں آجائے گا۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۳۵۴:           ازشہر محلہ ملوکپور مسئولہ امیراﷲ صاحب                    ۱۸صفر۱۳۳۹ھ

حضوروالا! السلام علیکم! انجمن خدام المسلمین کومولوی قطب الدین صاحب نے بغرض استقبال مولوی نعیم الدین صاحب مرادآبادی کے بلوایاتھا ممبران انجمن نے ان کا استقبال بریلی جنکشن پرکیا اور وہاں سے ان کی سواری کو اپنے ہاتھوں سے کھینچ کر حضور کے درِدولت تك لاپہنچایا،پھر حضور کے درِدولت سے مولوی قطب الدین کے مکان تك اسی شان وشوکت سے پہنچایا مسلمانوں کو ایك عالم دین کے استقبال وخدمت کرنے سے کیا شرع مطہر روکتی ہے،اور یہ بھی سننے میں آیا ہے کہ حضور کوسخت صدمہ پہنچا اور حضور کی شان گھٹائی،مفصل طور پر جواب سے مطلع فرمائیں۔

الجواب:

وعلیکم السلام،استغفراﷲ،یہ جو سننے میں آیا محض کذب وافترا ہے اور وہ تعظیم کہ مسلمانوں نے سنی عالم کی کی باعث اجرعظیم و رضائے خدا ہے،حدیث میں ارشاد ہوا:

من تواضع ﷲ رفعہ اﷲ [3]۔واﷲ تعالٰی اعلم

جس نے اﷲ کی خوشنودی کے لئے عاجزی اختیار کی اﷲ اس کو بلند کردیتاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۰/ ۶۹

[2] کنزالعمال حدیث نمبر۲۹۰۱۸ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰/ ۱۹۳

[3] مسندامام احمدبن حنبل حدیث ابوسعید خدری رضی اﷲ عنہ دارالفکر بیروت ۳/ ۷۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن