دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

الجواب:

سائل کاکلام متناقض ہے عالم باعمل بھی کہتا ہے اور اتناشدید الزام بھی اس پردھرتا ہے اگرواقعی عالم باعمل ہے تو اس کی خفگی اگر اس کی کسی معصیت یابے ادبی شریعت کے سبب ہوگی اسے لازم تھا کہ توبہ کرے اورمعافی چاہے نہ یہ کہ اس کے سبب عالم سے کنارہ کش ہو اور مسئلہ پوچھنے کافرض چھوڑکر اپنی معصیت میں یہ دوگناہ اوراضافہ کرے اور تیسرایہ کہ عالم پرالزام رکھناچاہے،فلاح نہیں پاتا وہ جاہل جو خادمان شریعت کااد ب نہ کرے اور بالفرض اس کی خفگی اس پر کسی معصیت وبے ادبی شریعت کے سبب نہ ہو بعض وقت انسان کی طبیعت منغص ہوتی ہے اس کاسبب کچھ اور ہوتا ہے اور دوسرے کابات کرنا بھی اس وقت ناگوارہوتا ہے اس وقت وہ اسے جواب ترشی سے دیتا ہے جو اس پرناراضی کے باعث نہیں ہوتا ایسے وقت کی ترشی اہل سعادت کے لئے قابل لحاظ نہیں،اکابر صدیقین نے فرمایا:

ان لناشیطانا لیقربنا فاذا رأیتموہ فاعتزلوا۔

بےشك ہمارے لئے بھی شیطان ہے جو ہمارے قریب ہوتاہے جب تم اسے دیکھو تو الگ ہٹ جاؤ۔(ت)

یعنی ہم بھی بشرہیں بشرکا ساغصہ ہمیں بھی آتاہے جب اسے دیکھو تو اس وقت ہمیں چھیڑو نہیں بلکہ الگ ہٹ جاؤ۔اور بالفرض یہ بھی نہ سہی بلکہ بلاوجہ محض اس سے کج خلقی کی توضرور اس کاالزام اس عالم پر ہے مگر اسے اس کی خطاگیری اور اس پراعتراض حرام ہے اور اس کے سبب رہنمائے دین سے کنارہ کش ہونا اور استفادہ مسائل چھوڑدینا اس کے حق میں زہرہے اس کاکیانقصان،حدیث میں ہے نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:عالم اگراپنے علم پر عمل نہ کرے جب اس کی مثال شمع کی ہے کہ آپ جلے اور تمہیں روشنی دے۔یہ سب اس صورت میں ہے کہ وہ عالم حقیقۃً عالم دین سنی صحیح العقیدہ ہادی راہ یقین ہو ورنہ اگرسنی نہیں توکتنا ہی خلیق کتناہی متواضع کتناہی خوش مزاج بنے نائب ابلیس ہے اس سے کنارہ کشی فرض ہے اور اس سے فتوٰی پوچھنا حرام۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۳۵۳:                           ازشہرکہنہ محلہ لودھی ٹولہ مسئولہ حبیب اﷲ خاں ۲۹  محرم ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو صاحب جھوٹا مسئلہ بیان کریں ان کے واسطے شرع شریف کاکیاحکم ہے؟

الجواب:

جھوٹا مسئلہ بیان کرناسخت شدیدہ کبیرہ ہے اگرقصدًا ہے تو شریعت پرافتراء ہے اور شریعت پر


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن