دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

"وَ ہَلْ نُجٰزِیۡۤ اِلَّا الْکَفُوۡرَ ﴿۱۷"[1](ہم بدلہ یعنی سزانہیں دیتے سوائے ان کے ناشکرگزارہیں۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۳۴۶:           ازفیض آباد مسجدمغلپورہ مرسلہ شیخ اکبر علی مؤذن ومولوی عبدالعلی                                ۹ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ

پیرمولوی جو مرید کرتے ہیں نائب رسول بھی کہلاتے ہیں ان کو پیروی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی اور ان کے اصحاب اورامامانِ شریعت کی واجب ہے؟

الجواب:

ضرور واجب ہے مگر کسی شخص پربدگمانی کہ یہ پیروی نہیں کرتا بے کسی ایسی دلیل کے جوآفتاب کی طرح روشن ہوجائزنہیں اور علماء پرعوام کو اعتراض نہیں پہنچتا اور جو مشہوربمعرفت ہو اس کا معاملہ زیادہ نازك ہے ہرعام مسلمان کے لئے حکم ہے کہ اس کے ہرقول وفعل کے لئے سترمحمل حسن تلاش کرو نہ کہ علماء ومشائخ جن پراعتراض کا عوام کو کوئی حق نہیں یہاں تك کہ کتب دینیہ میں تصریح ہے اگرصراحۃً نماز کاوقت جارہاہے اور عالم نہیں اٹھتا توجاہل کایہ کہناگستاخی ہے کہ نماز کوچلئے وہ اس کے لئے ہادی بنایاگیا ہے نہ کہ یہ اس کے لئے۔واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۳۴۷:          ازجوناگڑھ محلہ کتیانہ مدرسہ اسلامیہ مرسلہ حافظ محمدحسین            ۲۰ربیع الآخر ۱۳۳۶ھ

نذیراحمد بی،اے،ایل،ایم،کاترجمہ صحیح ہے یاغلط؟ اور لڑکوں کو مدرسہ میں اس کاترجمہ پڑھاناجائزہے یاناجائز؟

الجواب:

نذیراحمدکا نہ ترجمہ صحیح ہے نہ ایمان،وہ شخص منکرخداتھا،جیسے اس نے اورکتابیں نصرانیت ونیچریت آمیزلکھیں جن سے مال کمانا مقصود تھا ویسے ہی یہ ترجمہ بھی کردیاگیا اس سے بھی داموں ہی کی غرض تھی ورنہ جو شخص اﷲ ہی کونہ مانتا ہو وہ قرآن کے ترجمہ کوکیاجانے گا۔اس کاترجمہ ہرگزنہ پڑھایاجائے،واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۳۴۸:ازشہرمحلہ قرلان مرسلہ مولوی حاجی منیرالدین بنگالی متعلم مدرسہ اہلسنت وجماعت ۱۲جمادی الاخری ۱۳۳۶ھ

زیدمعلم ہے اوراپنے استاد احبابوں کولے کر تخت پربیٹھ کر حقہ پیتے ہیں اور اس کے شاگردان  


 

 



[1] القرآن الکریم ۳۴/ ۱۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن