30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تو ان کے نفقہ سے عاجز ہوگا اور وہ نان شبینہ کو محتاج رہ جائیں گے یا وہ سخت مریض یا اپاہج یامفلوج ہیں کہ حرکت سے عاجز ہں اور ان کی خدمت اسی کے متعلق ہے اور وہ اجیرنہیں رکھ سکتے تو تحصیل کفایہ کو سفرممنوع۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۴۲: ازسوائی مادھوپورقصبہ سانگود ریاست کوٹہ راجپوتانہ مرسلہ الف خاں مہتمم مدرسہ انجمن اسلامیہ ۱۲ذی الحجہ ۱۳۳۵ھ
تعلیم انگریزی وہندی کی مسلمان کوجائزہے یانہیں؟
الجواب:
غیردین کی ایسی تعلیم کہ تعلیم ضروری دین کو روکے مطلقًا حرام ہے،فارسی ہو یاانگریزی یاہندی،نیزان باتوں کی تعلیم جو عقائد اسلام کے خلاف ہیں جیسے وجود آسمان کاانکاریاوجود جن وشیطان کا انکار یازمین کی گردش سے لیل ونہاریاآسمانوں کاخرق والتیام محال ہونا یااعادہ معدوم ناممکن ہونا وغیرذلك عقائد باطلہ کہ فلسفہ قدیمہ جدیدہ میں ہیں ان کا پڑھنا پڑھانا حرام ہے کسی زبان میں ہو نیز ایسی تعلیم جس میں نیچریوں دہریوں کی صحبت رہے ان کا اثرپڑے دین کی گرہ سست ہو یاکھل جائے،اور اگرجملہ مفاسد سے پاك ہو تو علوم آلیہ مثل ریاضی وہندسہ وحساب وجبرومقابلہ وجغرافیہ وامثال ذلك ضروریات دینیہ سیکھنے کے بعد سیکھنے کی کوئی ممانعت نہیں کسی زبان میں ہو اور نفس زبان کا سیکھنا کوئی حرج رکھتاہی نہیں۔واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۳۴۳: مولوی افضل صاحب طالب علم مدرسہ منظراسلام مورخہ ۱۷ربیع الاول ۱۳۳۶ھ
|
چہ میفرمایند علمائے دین کہ یك شخص نزد کسے سبق خواندہ بعدہ معلوم کہ استاد اودردین خود مستقیم نیست ومی گویند کہ امام صاحب نداشتہ واجماع راغلط میداند ومی گوید کہ قادیانی مجدد بود وغیرہ بے ادبی ہا از او دیدہ واو را ترك کرد واو را بسیارناراضی کرد کہ آیا این شاگرد نزد شرعی ملامت است یانہ اینچنیں استاد حق برسرشاگرد داردیانہ؟ بینوا توجروا۔ |
علمائے دین کیافرماتے ہیں(اس مسئلہ میں کہ)ایك آدمی نے ایك استاد سے سبق پڑھا بعد میں اس کو معلوم ہوا کہ اس کا استاد ٹھیك دین نہیں رکھتا،کہتے ہیں کہ اس کا کوئی امام نہیں (یعنی وہ کسی امام کاپیروکارنہیں)اور وہ اجماع امت کو غلط کہتا ہے اور کہتا ہے کہ مرزاغلام احمدقادیانی مجدد تھا اور اس کے علاوہ اور کئی ناشائستہ اور بے ادبی کی کتابیں(شاگرد نے) استاد سے دیکھیں اس لئے اس کو چھوڑدیا اور اس کو سخت ناراض کیا،تو کیا یہ شاگرد اسلامی شریعت میں قابل ملامت ہے یانہیں، اور اس قسم کا استادشاگرد پراپناحق رکھتاہے یانہیں؟ بیان فرمائیے اجرپائیے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع