دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

ہاں اگرباپ محتاج ہے اور اگر یہ باہرجائے تو وہ ضائع رہ جائے کوئی ذریعہ قوت نہ اس کے پاس ہو نہ یہ بھیج سکے تو اس کا روکنا بجاہے،فتاوٰی عالمگیریہ میں ہے:

قال محمد رحمہ اﷲ تعالٰی فی السیر الکبیر اذا اراد الرجل ان یسافر الی غیرالجہاد لتجارۃ اوحج اوعمرۃ وکرہ ذٰلك ابواہ فان کان یخاف الضیعۃ علیھا بان کانا معسرین و نفقتھما علیہ ومالہ لایفی بالزاد و الراحلۃ ونفقتھما فانہ لایخرج بغیر اذنھما سواء کان سفرا یخاف علی الولد الہلاك فیہ کرکوب السفینۃ فی البحر اودخول البادیۃ ماشیافی البرد الشدید اولاوان کان لایخاف الضیعۃ علیھما بان کانا موسرین ولم تکن نفقتھما علیہ،ان کان سفرا لا یخاف علی الولد الھلاك فیہ کان لہ ان یخرج بغیر اذنہ ان کان یخاف علی الولد لایخرج الا باذنھا کذا فی الذخیرۃ وکذاالجواب فیما اذا خرج للنفقۃ الٰی بلدۃ اخری ان کان لایخاف علیہ الھلاك بسبب ھذا الخروج کان بمنزلۃ السفر للتجارۃ وان کان یخاف علیہ الھلاك کان بمنزلۃ الجھاد

امام محمد رحمۃ اﷲ علیہ نے سیرکبیر میں فرمایا جب کوئی شخص جہاد کے بغیر کسی اور کام کے لئے سفرکرنے کاارادہ کرے مثلًا کاروبار کرنے یاحج یاعمرہ کرنے کا ارادہ کرے،لیکن والدین اس کے سفرکرنے کوناپسند کریں،اگر اسے(اپنے باہر جانے کی وجہ سے)والدین کی ہلاکت(اور تلف ہونے)کاخطرہ ہو مثلًا اس طرح کہ وہ دونوں تنگدست اور نادار ہوں اور دونوں کے اخراجات کایہ ذمہ دارہو،اور حالت یہ ہو کہ اس کاسرمایہ زاد راہ،سواری اور ان دونوں کے اخراجات کے لئے ناکافی نہ ہو تو پھر اس صورت میں یہ شخص والدین کی اجازت کے بغیر نہ جائے،خواہ ایساسفرہو جس میں بیٹے کی ہلاکت کاخطرہ ہو جیسے سمندرمیں کسی کشتی پر سوار ہونا یاکسی جنگل بیابان کو شدید سردی کے دنوں میں پیدل طے کرنا،یا ایسانہ ہو،اگر اسے والدین کی ہلاکت کاخطرہ نہ ہو مثلًا وہ دونوں(والدین)مالدار ہوں اور ان کے اخراجات اس کے ذمے نہ ہوں۔اگرسفرمیں انہیں بیٹے کی ہلاکت کاکوئی خطرہ نہ ہو پس اس صورت میں یہ والدین کی اجازت کے بغیر باہر جاسکتا ہے۔اور اگر انہیں اسکی جان کا اندیشہ ہو توپھربغیراجازت لئے سفرنہ کرے۔ذخیرہ میں یہی مذکورہے اور یہ جواب ہے،جب یہ حصول فقہ کے لئے کسی دوسرے شہرمیں جائے،اگر

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن