دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

اشدالناس عذابا یوم القٰیمۃ من قتل نبیا اوقتلہ نبی والمصورون[1]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

روزقیامت سب لوگوں سے زیادہ سخت عذاب اس کو ہوگا کہ جس نے کسی نبی کو شہید کیا یا اسے کسی نبی نے مارڈالا،اور تصویریں بنانے والوں کو۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۳۳۸:مرسلہ مولوی محمدبہاؤالدین صاحب موضع سکندرپورڈاکخانہ کرنڈہ ضلع غازی پور ۲۷ربیع الاول شریف ۱۳۳۵ھ

یہاں پر ایك وہابی رہتا ہے وہ شخص پیرو ہے علمائے دیوبند کا،خاص کر مولوی اشرف علی و مولوی رشید احمد کا۔وہ شخص کہتاہے کہ پیرواستاد دینی سے مرتبہ زیادہ ہے ماں باپ کا کیونکہ ماں باپ کا مرتبہ قرآن مجید سے زیادہ ثابت ہوتاہے فقیر نے حدیث پیش کی کہ فضیلت پیرواستاد کی ماں باپ سے زیادہ ہے،اس شخص نے کہا کہ ہم قرآن مجید کے مقابلہ میں حدیث کو نہ مانیں گے،تو سوال یہ کہ حدیث شریف کا انکار کرنے والا کیاہوا،اور ماں باپ سے مرتبہ زیادہ پیرواستاد کا ہے یانہیں؟ بادلیل دوبات قلم سے تحریر کردیجئے وہ تحریر سندسمجھوں گا۔والسلام

الجواب :

پیرواستاد علم دین کا مرتبہ ماں باپ سے زیادہ وہ مربی بدن ہیں یہ مربی روح،جو نسبت روح سے بدن کو ہے وہی نسبت استادو پیر سے ماں باپ کوہے،

کما نص علیہ العلامۃ الشرنبلالی فی غنیۃ ذوی الاحکام وقال فیہ ذاابوالروح لاابوالنطف[2]۔

جیسا کہ علامہ شرنبلالی نے غنیہ ذوی الاحکام میں اس کی صراحت فرمائی چنانچہ اس میں ارشاد فرمایا یہ استاد انسان کے روح کاباپ ہے اس کے مادہ تولید(نطفہ)سے بنے ہوئے جسم کاباپ نہیں۔لہٰذا جو فرق جسم اور روح میں ہے وہی فرق استاد اور والدین میں ہے۔(ت)

قرآن عظیم میں ماں باپ کا ذکرفرمایا یہ نہیں فرمایا کہ ان کے برابر کسی کاحق نہیں بلکہ وہ آیہ کریمہ جس میں اپنے شکر کے ساتھ والدین کے شکرکوفرمایا،مربّیان دین کامرتبہ ماں باپ سے بہت زائد


 

 



[1] المعجم الکبیر حدیث ۱۰۴۹۷ و ۱۰۵۱۵ المکتبۃ الفیصلیہ بیروت ۱۰ /۲۶۰ و ۲۶۶

[2] غنیہ ذوی الاحکام

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن