دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

(۳)دربود مریخی وخُونریزخُو                      جنگ وبہتان وخصومت جویداد[1]

(ترجمہ:(۱)جس شخص کو ستاروں سے وابستگی ہے مرد کو ستاروں سے خود ہی ہمت لڑانی چاہئے۔

(۲)عیش وعشرت رکھتے ہوئے،جس کاطالع زہرہ ستارہ ہے وہ مکمل رجحان عشق کی جستجو کی طرف رکھتا ہے۔

(۳)اگر اس کا طالع ستارہ مریخ ہے تو وہ خونریزی کی عادت اور لڑائی جھگڑا اور بہتان تراشی ڈھوندتارہتاہے)

اگر بے وجود ہوتا اور ضلالت کی بات تھی تومولانا نے اس پرکیوں واقفیت حاصل کی اور مزیدبرآں دوسرے مسلمانان کے واقفیت عامہ کے لئے کیوں رقم فرمایا۔علم نجوم اوراحکام نجوم جو منجمین پیشینگوئیاں کہہ کرکماتے پھرتے یہ دونوں دوچیز ہے یہ البتہ ضرورہے اور بیشك ہم اس پرمعمل ہیں کہ احکام نجوم پر ہم ایمان نہیں رکھتے کہ بالیقین یہی ہوکے رہے گا ستاروں کوفاعل حقیقی ہم ہرگز نہیں سمجھتے،مصدرخیروشر ستاروں کو ہم کبھی نہیں جانتے مگرہاں تاثیرات ان کے بیشك مانتے،افعال اثرخوب یاخراب جو اﷲ پاك نے ان میں دے کر متعین بکارعالم کیاہے وہ بیشك بمرضی اﷲ پاك یومًا ولیلًا جاری ہواکرتا،

" وَسَخَّرَ لَکُمُ الَّیۡلَ وَالْنَّہَارَ ۙ وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ؕ وَالنُّجُوۡمُ مُسَخَّرٰتٌۢ بِاَمْرِہٖ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیٰتٍ لِّقَوْمٍ یَّعْقِلُوۡنَ ﴿ۙ۱۲"[2]

اﷲ تعالٰی نے رات،دن،سورج اور چاند تمہارے تابع کر دئیے یعنی تمہاری خدمت میں لگادئے،اور ستارے اس کے حکم کے پابند ہیں،یقینا ان باتوں میں عقلمند افراد کے لئے قدرت کی بے شمارنشانیاں ہیں۔(ت)

تفسیرمولانا عبدالحق حقانی میں بہ تفسیر سورہ فاتحہ آیۃ اھدنا الصراط المستقیم دربیان وتشریح افراط وتفریط فی العبادات وافراط وتفریط فی العلوم،کے آخر عبارت میں صاف درج ومستنبط ہے کہ علم نجوم وطلسم ونیرنجات وکیمیا وغیرہ علوم ودیگر فنون کاافراط منع ویکدم تفریط بھی ناجائزحالت درمیانی بہتراور اسی کو حکمت کہتے اور حکمت وجہ کمال انسان اور مصداق صراط مستقیم[3]۔


 

 



[1] مثنوی معنوی دفتراول باب حکایت بادشاہ جہود الخ نورانی کتب خانہ پشاور ۱/ ۲۳

[2] القرآن الکریم ۱۶/ ۱۲

[3] تفسیرحقانی تحت آیہ اھدناالصراط المستقیم دارالاشاعت تفسیرحقانی حقانی منزل دہلی حصہ دوم ص۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن