دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 23 | فتاوی رضویہ جلد ۲۳

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۳

مسئلہ ۳۳۷:          مرسلہ حکیم وجیہ الدین احمدصاحب از چھپرہ ضلع سارن محلہ بارہ دری              ۳صفر۱۳۳۵ھ

زبدۃ المحققین قبلہ نمائے آیات اولین،عمدۃ الفواضل،تسلیم بپائے تعظیم پذیر فتہ خدمت فیضدرجت ہو۔مزاج شریف،کچھ عرض ہے نظرفیض اثراگر اس طرف متوجہ فرمائی جائے تو حکم العلماء ورثۃ الانبیاء سے مجھ عقیدت آور کو افادہ وامداد کامل پہنچے۔اس علاقہ ملك شرقیہ کے شہرچھپرہ میں بہت لوگ مولوی وارث حسن بنارسی کے مریدان ہیں اور خود وہ مولوی رشیداحمدگنگوہی کے مرید وخلیفہ ہیں جواپنا سلسلہ مولانا امداداﷲ مہاجرمکی کے ساتھ درست کرتے وصادق بتاتے اور مولوی اشرف علی دیوبندی جو فہومنہم(انہیں میں سے ہے۔ت)ان کی تصانیف سندوشیوع میں لاتے،ہم لوگ صوفیان مستند وصادقان واکابران بے جرم وداغ رہِ سلوك وعرفان کے مقتدٰی وہدایت یافتہ اور وہ لوگ تصوف غیر مقلدانہ آمیز سے علم افراشتہ،رموزقرآنیہ کا فہم ان کو آسان ہے مطالب حدیث غوامض ان کے کم علم کے برنوك زبان ہے غرض عجب عنوان عمل وایقان ہے یہ بات معلوم ہوئی کہ کوئی کتاب حسام الحرمین ہے جس میں مولوی رشید احمدگنگوہی کی ارتداد بیعت ازجانب مولانا امداداﷲ مہاجرمکی بمہروسنددرج ہے،آپ جناب اقدس نے اسے چھپوا دیا ہے پس یہ التماس خدمت شریف ہے کہ ایك جلد اس کی اس بندہ ناچیز کوبھی ارسال فرماکر مرہون منت فرمائیں اور اس کے علاوہ اور بھی کوئی رسالہ وغیرہ ان لوگوں کے عقائد یاانفساخ ونادرستی بیعت وغیرہ کے بارہ میں ہو وہ بھی مرحمت ہو۔ دوسری بات یہ کہ اس ہیچمدان کو شوق حصول علم جفرہوا نقوش وادعیات مرتبہ قاعدہ جفرزیادہ تراثراتِ بروج وکواکب کے ساتھ مبنی ومحتوی ہیں لہٰذا تھوڑا حصہ علم نجوم کابھی معلوم کرنالازم ہوا،اوقات وساعات سبعہ سیارہ ومنازل وبروج سے واقفیت حاصل کرناضروری ٹھہرا،پس سلسلہ بندان گنگوہی نے یك دم سرے سے علم نجوم ہی کو کل کفر ٹھہرایا اور بوجوہ ایں کہ احوال مغیبات نجوم وجفرسے دریافت ہوتے لہٰذا علم جفر کو اس کا چھوٹابھائی بتایا اورایك حدیث مشکوٰۃ کی ثبوت کفرمیں پیش کی کہ کاہن وساحر ومنجم یك حکم رکھتے اور علم نجوم سیکھنا اور سکھانا دونوں ہی کفر۔یہ کہاگیا کہ علم نجوم کل کفرہونہیں سکتا کیونکہ علماء وفضلاء وحکماء ومفسرین ومحدثین کو تھوڑی واقفیت حقیقت اشیاء وجزئیات امورعلم نجوم کی بھی ضرور ہے تااستدلال وتردیدمذاہب باطلہ کی وہ بخوبی کرسکیں اور اس کی حقیقت وماہیت وافعال وخواص سمجھیں اور بتائیں چنانچہ تمثیل وتطبیق میں مولاناروم علیہ الرحمۃ دفتراول مثنوی معنوی میں فرماتے ہیں:  ؎

(۱)ہرکرابااخترے پیوستگی ست                    مردرابااخترے خودہمتگی ست

(۲)طالعش گرزہرہ باشد باطرب               میل کلی دارد آں عشق وطلب


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن