30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب:
لڑکیوں کا غیرمردوں کے سامنے خوش الحانی سے نظم پڑھنا حرام ہے،اور اجنبی نوجوان لڑکوں کے سامنے بے پردہ رہنا بھی حرام، اور لڑکیوں کو لکھنا سکھانا مکروہ،یونہیں عاشقانہ نظمیں پڑھانا ممنوع،اور ایسے مدرسہ کو مدد دینی شیطان کو اس کے مقاصد میں مدد دینی ہے،اور جو اپنی لڑکیوں کو ایسی جگہ بھیجتے ہیں بے حیابے غیرت ہیں ان پر اطلاق دیّوث ہوسکتاہے،نوبرس کی عمر کی لڑکی مشتہاۃ ہوتی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۳۲۹ تا ۳۳۱: ازبرٹس گائنا ڈمراراپترس حال ویچ ایسٹ بنگ مسئولہ عبدالغفور روزشنبہ ۲۴ صفرالمظفر ۱۳۳۴ھ
(۱)اگرایك شخص نے کہا کہ درمختار کو حدیث کے سامنے نہیں مانتا تو اس کا جواب کیا ہوا؟
(۲)جاہل کو عالم مان لیناکیسا ہے؟
(۳)ایك شخص نے اپنے کو مولانا قراردیا اور وہ شخص زید کوجانتا ہے کہ وہ وہابی ہے اور زید کہتا ہے کہ میں سنت جماعت ہوں اور دراصل میں زید کے اعتقاد میں کچھ فتور پایاجاتا ہے اور زید مناظرہ کے لئے سنی مولانا کو طلب کرتاہے تومولانا کو زید سے مناظرہ کرنالازم آتاہے یاکہ نہیں اور سنی مولانا کا زید سے کہ دراصل وہ وہابی ہو مناظرہ نہ کرنا باعث ننگ مذہب سنّت جماعت کے ہے یاکہ نہیں؟
الجواب:
(۱)اس کا جواب وہی مناسب ہے جو قرآن عظیم نے تعلیم کیاہے کہ:
|
" سَلٰمٌ عَلَیۡکُمْ ۫ لَا نَبْتَغِی الْجٰہِلِیۡنَ ﴿۵۵﴾"[1] |
تم پر(الوداعی)سلام ہو،ہم جاہلوں کونہیں چاہتے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت) |
(۲)جہل ہے اور اس کا انجام ضلالت۔حدیث میں ہے:
|
حتی اذا لم یبق عالم اتخذ الناس رؤسا جہالا فسئلوا فافتوا بغیرعلم فضلوا واضلوا[2]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
(قرب قیامت کی نشانیوں میں سے ایك نشانی یہ ہے)یہاں تك کہ جب کوئی عالم نہ رہے گا تو لوگ(بامرمجبوری)رئیس جاہلوں کو(دینی مقتدا) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع